چئیرمین نیب میں شرم و حیا ہے تو ایل این جی کا جعلی کیس ختم کریں، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز ) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ چئیرمین نیب میں شرم و حیا ہے تو ایل این جی کا جعلی کیس ختم کریں، ایل این جی کیس میں تو حکومتی گواہ کہہ رہا ہے کوئی نقصان حکومت کا نہیں ہوا، اسی گواہ سے پوچھا گیا کہ کرپشن کا الزام ہے اس نے جواب دیا کوئی کرپشن کا الزام نہیں ہے جب کہ اسٹیٹ بینک نے 32 صفحات پر ایل این جی سیکٹر کی سپیشل رپورٹ دی ہے، تین سال میں اس ٹرمینل کی وجہ سے ملک کو234 ارب روپے بچے، جس کا کیس ہم پر چل رہا ہے اس ٹرمینل نے 234 ارب روپے محفوظ کیے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ امید ہے چئیرمین نیب کو رپورٹ جاتی ہو گی اگر ان میں شرم حیا ہے تو یہ جعلی کیس ختم کریں، چئیرمین نیب ابھی ملازمت میں توسیع کے لیے ہاتھ پاں مار رہے ہیں اور عمران خان ان کی ملازمت میں توسیع کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جھوٹ کا یہ عالم ہے کہ وفاقی وزیر جھوٹ بول کر چلے جاتے ہیں، اگر وفاقی وزیر کو بجٹ کا معلوم نہیں تھا تو پاس کیسے ہوا، بجٹ میں مہنگائی کم کرنے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے ہیں۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر