اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیراعظم عمران خان نے سیف سٹی پراجیکٹ کے ہیڈ آفس کے دورے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان بدھ کو سیف سٹی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید بھی ہوں گے، اس موقع پر انہیں پراجیکٹ کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔ وزیر داخلہ، وزیراعظم کو سیف سٹی کے حوالے سے بریفنگ دیں گے۔ دورے کے موقع پر 100 موٹرسائیکلوں پر مشتمل اسکواڈ کا افتتاح بھی کیا جائے گا۔ خصوصی موٹر سائیکل اسکواڈ وفاقی دارالحکومت کی پٹرولنگ پر مامور ہوگا۔ اسلام آباد کی سیکورٹی بڑھانے کے لیے اسکواڈ پر 30 کروڑ کی لاگت آئی ہے۔
وزیراعظم عمران خان بدھ کو سیف سٹی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کریں گے



