جی ڈی پی گروتھ ریٹ چار فیصد تک لے جانے کا ہدف ہے، ہاشم جواں بخت

لاہور (نیشنل ٹائمز ) وزیر خزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت نے کہا ہے کہ جی ڈی پی گروتھ ریٹ چار فیصد تک لے جانے کا ہدف ہے، ترقیاتی کاموں کیلئے پچھلے سال کی نسبت 66 فیصد زیادہ رقم مختص کی، 25 سے زائد سروسز کو رعایت دی۔ وزیر خزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں ترجیحات صحت، تعلیم، پبلک ورکس پروگرام ہیں، ترقیاتی منصوبوں کیلئے جولائی میں 100 ارب سے زائد فنڈز جاری کر دیں گے، ہم نے بجٹ میں ہدف سے زیادہ رقوم مختص کیں، ہماری جی ڈی پی گروتھ کا نمبر 3.94 ہے، امید ہے اس سال ہم جی ڈی پی گروتھ ریٹ 4 تک حاصل کریں گے۔ ہاشم جواں بخت کا کہنا تھا کہ دنیا میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، پاکستان میں افرادزر کو کافی حد تک کنٹرول کیا گیا، افراط زر پر قابو پانے کیلئے پنجاب حکومت نے گندم کی قیمت میں اضافہ کیا، ہم نے آٹے کی قیمتوں کو برقرار رکھا، قیمتیں مستحکم رکھنے کیلئے پنجاب میں 360 ماڈل بازار بنائے، مہنگائی کو کنٹرول کرنا ہے تو زراعت پر فوکس کرنا ہوگا، ہم فوڈ سکیورٹی کے حساب سے نیٹ امپورٹر بن گئے۔ وزیر خزانہ پنجاب نے کہا کہ پنجاب نے اس مرتبہ 4 گنا زیادہ فنڈز زراعت کیلئے مختص کیے، ہم نے رواں سال زراعت کے شعبے میں ریکارڈ سبسڈی دی، مہنگائی پر قابو پانے کیلئے تیل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہونے دیا، ہم نے گیس صارفین کیلئے مراعات دیں، یونیورسل ہیلتھ انشورنس کوریج بجٹ کی ترجیحات میں شامل ہے، انصاف اپ گریڈیشن سکول کے تحت پرائمری سکولوں کو ایلیمنٹری کا درجہ دینے جا رہے ہیں، ساڑھے 8 ہزار سکولوں کو اپ گریڈ کرنا بجٹ ترجیحات میں شامل ہے۔ ہاشم جواں بخت نے مزید کہا کہ بجٹ میں 4 فلیگ شپ پروگرام رکھے گئے، آئندہ 2 سال میں مکمل کرنیوالی سکیموں کا بجٹ میں اعلان کیا، صوبوں کی سب سے بڑی ذمہ داری ہیومن ڈویلپمنٹ ہے، احساس پروگرام کیلئے رقم بڑھائی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان امن کی پہچان: امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا آغاز آج اسلام آباد میں ہوگا
اسلام آباد امن مذاکرات سے بہت پُرامید، اسرائیل حملے کم کر دے گا: ٹرمپ
اسلام آباد میں بڑی بیٹھک کی بڑی تیاری، سکیورٹی بھی فول پروف
پاکستان نے منفرد مقام حاصل کر لیا، دنیا میں امن کا داعی بن کر ابھرا ہے: نواز شریف
لبنان میں اسرائیلی حملے جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہیں: ایرانی صدر
اسلام آباد امن مذاکرات سے بہت پُرامید، اسرائیل حملے کم کر دے گا: ٹرمپ
امریکا کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے، حقوق کا دفاع کیا جائے گا: ایرانی سپریم لیڈر
آئین پر مکمل عملدرآمد سے ہی جمہوریت قائم رہ سکتی ہے: صدر اور وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر