اوکاڑہ یونیورسٹی میں اسلاموفوبیا پہ سیمینار کا انعقاد، شعبہ علوم نے وائس چانسلر کی صدارت میںسیمینارمنعقد کیا

اوکاڑہ (نیشنل ٹائمز)اوکاڑہ یونیورسٹی کے شعبہ علوم اسلامیہ نے اسلاموفوبیا کے موضوع پہ ایک سیمینار کا انعقاد کیا ۔جس میں مقررین نے مغربی دنیا میں اسلام اور مسلمانوں کے حوالے سے بڑھتے ہوئے منفی رویوں پہ بحث کی اور اسلام کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کےلیے سفارشات پیش کیں۔ سیمینار کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زکریا ذاکر نے کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام ہمیں برداشت اور انسانیت کا درس دیتا ہے اور مسلمانوں کو اپنے کردار اور اعمال کے ذریعے دنیا کے سامنے اسلام کا اصلی چہرہ پیش کرنے کےلیے کاوش کرنی چاہیے۔شعبہ علوم اسلامیہ کے سربراہ ڈاکٹر عبدالغفار نےاسلاموفوبیا کی تاریخ پہ روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مغربی معاشروں میں اسلاموفوبیا نوے کی دہائی سے کسی نہ کسی صورت میں موجود رہا ہے۔ گمشانی یونیورسٹی ترکی کے اسکالر ڈاکٹر عالم خان نے بتایا کہ اسلاموفوبیا کی وجہ سے مغربی ممالک میں بسنے والے مسلمانوں کے خلاف ذہنی و جسمانی تشدد کے واقعات دن بدن بڑھتے جا رہے ہیں۔پنجاب یونیورسٹی سےمہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر حماد لکھوی کا کہنا تھا کہ اسلاموفوبیا کی اصطلاح 11/9 کے واقع کے بعد منظرعام پہ آئی۔ اوکاڑہ یونیورسٹی کے لیکچرر ڈاکٹر زید لکھوی کے مطابقاسلاموفوبیا مغربی معاشروں میں بڑی تیزی سے پھیل رہا ہے اور اس کے نتیجے میں مسلمانوں کو کئی طرح کے مسائل کا سامنا ہے۔ شعبہ ابلاغیات کے سربراہ ڈاکٹر زاہد بلال نے اسلاموفوبیا کے خاتمے کےحوالے سے میڈیا کے کردار پہ بحث کی۔سکول آف لاء کے سربراہ ڈاکٹر حامد مختار نے کہا کہ ہم قرآن کی تعلیمات پہ عمل کر کے اسلاموفوبیا کے خلاف موثر انداز میں جنگ لڑ سکتے ہیں۔سیمینار کے دیگر مقررین میں رانا شفیق خان پسروری، حافظ حبیب اللہ، ڈاکٹر مسفرہ محفوظ اور ڈاکٹر مظہر فرید شاہ شامل تھے۔



  تازہ ترین   
پاکستان امن کی پہچان: امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا آغاز آج اسلام آباد میں ہوگا
اسلام آباد امن مذاکرات سے بہت پُرامید، اسرائیل حملے کم کر دے گا: ٹرمپ
اسلام آباد میں بڑی بیٹھک کی بڑی تیاری، سکیورٹی بھی فول پروف
پاکستان نے منفرد مقام حاصل کر لیا، دنیا میں امن کا داعی بن کر ابھرا ہے: نواز شریف
لبنان میں اسرائیلی حملے جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہیں: ایرانی صدر
اسلام آباد امن مذاکرات سے بہت پُرامید، اسرائیل حملے کم کر دے گا: ٹرمپ
امریکا کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے، حقوق کا دفاع کیا جائے گا: ایرانی سپریم لیڈر
آئین پر مکمل عملدرآمد سے ہی جمہوریت قائم رہ سکتی ہے: صدر اور وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر