منی لانڈرنگ ریفرنس ،احتساب عدالت نے آصف زرداری کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز ) احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کو طلب کر لیا۔ پیر کو احتساب عدالت اسلام آباد کے جج اصغر علی نے سابق صدر آصف زرداری کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کیس کی سماعت کی۔ نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ احتساب عدالت نے آئندہ سماعت پر آصف زرداری کو طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ سابق صدر اور شریک ملزم 29 جون کو عدالت کے روبرو پیش ہوں۔ سابق صدر پر 8 ارب سے زائد کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔ ریفرنس میں ایوان صدر کا سابق اسٹینو گرافر مشتاق احمد بھی شریک ملزم نامزد ہے۔ نیب ریفرنس کے مطابق آصف زرداری نے جعلی اکاونٹس کا استعمال کر کے آٹھ ارب سے زائد کی منی لانڈرنگ کی۔



  تازہ ترین   
پاکستان امن کی پہچان: امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا آغاز آج اسلام آباد میں ہوگا
اسلام آباد امن مذاکرات سے بہت پُرامید، اسرائیل حملے کم کر دے گا: ٹرمپ
اسلام آباد میں بڑی بیٹھک کی بڑی تیاری، سکیورٹی بھی فول پروف
پاکستان نے منفرد مقام حاصل کر لیا، دنیا میں امن کا داعی بن کر ابھرا ہے: نواز شریف
لبنان میں اسرائیلی حملے جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہیں: ایرانی صدر
اسلام آباد امن مذاکرات سے بہت پُرامید، اسرائیل حملے کم کر دے گا: ٹرمپ
امریکا کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے، حقوق کا دفاع کیا جائے گا: ایرانی سپریم لیڈر
آئین پر مکمل عملدرآمد سے ہی جمہوریت قائم رہ سکتی ہے: صدر اور وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر