لاہور ہائیکورٹ ،اعلی عدلیہ کے ججز کی تقرری سی ایس ایس کے ذریعے کرنے کی اپیل خارج

لاہور (نیشنل ٹائمز ) لاہور ہائیکورٹ نے اعلی عدلیہ کے ججز کی تقرری، امتحانات اور انٹرویو کے ذریعے کرنے کی اپیل خارج کردی۔ لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے غلام یسین بھٹی کی اپیل خارج کرنے کا فیصلہ جاری کیا جس میں اعلی عدلیہ کے ججز کی تقرری کے لیے سی ایس ایس کا طریقہ اختیار کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔ درخواست گزار کا موقف تھا کل ہائیکورٹ میں وکالت کا 10 سال کا تجربہ رکھنے والا ہر وکیل جج بننے کا اہل ہے اس لیے امیدواروں کی درخواستیں طلب کرنے کا باقاعدہ طریقہ کار موجود ہونا چاہیے۔ لاہور ہائیکورٹ نے فیصلے میں کہا کہ امتحانات اور انٹرویو کے ذریعے ججز کی تقرری، آئین کے آرٹیکل 175 ٓA کی روشنی میں عجوبہ ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ آرٹیکل175 ٓA کے علاوہ کوئی طریقہ کار اختیار کرنا آئین کے مینڈیٹ میں مداخلت کے مترادف ہو گا، آئین کا آرٹیکل 175 ٓA اعلی عدلیہ میں ججز کی تقرریوں کا باقاعدہ طریقہ کار فراہم کرتا ہے۔ عدالتی فیصلے کے مطابق قانون سازوں نے تقرریاں شفاف بنانے کے لیے یہ آرٹیکل اٹھارویں ترمیم کے ذریعے شامل کیا، اس لیے عدالت یہ اپیل خارج کرتی ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر