منی لانڈرنگ، آشیانہ اقبال، رمضان شوگر ملز ریفرنسز ،شہباز شریف کی حاضری معافی درخواست منظور ، کارروائی 8جولائی تک ملتوی

لاہور (نیشنل ٹائمز) احتساب عدالت لاہور نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے کارروائی 8جولائی تک ملتوی کر دی۔ پیر 14جون کو احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج شیخ سجاد احمد نے منی لانڈرنگ، آشیانہ اقبال اور رمضان شوگر ملز ریفرنسز پر سماعت کی۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر کے خلاف نیب کے تین مختلف ریفرنسز میں ججز تعینات نہ ہونے کے باعث کوئی کاروائی نہ ہوسکی۔ دوران سماعت حمزہ شہباز نے رمضان شوگر ملز اور منی لانڈرنگ ریفرنسز میں حاضری مکمل کروائی تاہم شہباز شریف کے وکیل نے اپوزیشن لیڈر کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا کہ شہباز شریف اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے بجٹ سیشن میں مصروف ہیں جس کے باعث پیش نہیں ہوسکے۔ عدالت ایک روز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔ عدالت نے حاضری معافی کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے سماعت 8جولائی تک ملتوی کر دی۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر