امریکہ کابل میں بیٹھ کر چین، ایران ،روس پر نظر رکھنے کیلئے سی آئی اے کی موجودگی چاہتا ہے، سینیٹر مشاہد حسین سید

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) سینٹ کی قائمہ کمیٹی دفاع کے چیئر مینسینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ امریکہ افغانستان میں جنگ ہار چکا ہے، اب مزید جنگ نہیں لڑنا چاہتا ، امریکہ کابل میں بیٹھ کر چین، ایران ،روس پر نظر رکھنے کیلئے سی آئی اے کی موجودگی چاہتا ہے، پاکستان اور امریکہ کے درمیان ہوائی اڈوں کے استعمال کا معاہدہ 11ستمبر2021کو ختم ہو جائے گا، نیا معاہدہ پارلیمنٹ، قومی سلامتی اور گہرے دوستوں کے ساتھ تعلقات کو دیکھتے ہوئے کریں گے۔ نجی ٹی وی پرو گرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ افغانستان سے امریکی انخلاء کے حوالے سے موجودہ اصل ایشو یہ نہیں کہ پاکستان نے امریکہ کو ہوائی اڈے دیئے ہیں کہ نہیں، اصل ایشو یہ ہے کہ خطے میں موجودہ صورتحال میں سی آئی اے کا کردار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کابل میں امریکہ کا دنیا کا سب سے بڑا سفارتخانہ ہے اور کہا یہ جا رہا ہے کہ وہاں پر ایک ہزار افراد رہیں گے جن میں 6,5سو سی آئی اے کے افسران اور اہلکار ہوں گے جبکہ آج بھی پاک، افغان بارڈر کو سی آئی اے چلا رہی ہے کیونکہ امریکہ کو انٹیلی جنس چاہیے ہے۔ سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ امریکہ اب افغانستان میں جنگ نہیں لڑنا چاہتا ہے، افغانستان میں امریکہ جنگ ہار چکا ہے،آج امریکہ صرف یہ چاہتا ہے کہ انٹیلی جنس شیئرنگ ہو۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کا پاکستان سے ہوائی اڈے مانگنے کا مقصد امریکہ اپنی سی آئی اے کی موجودگی رکھ کر چین ، ایران، روس اور پر نظر رکھنا چاہتا ہے،امریکہ نائن الیون کے بعد ہماری فضائی حدود کو استعمال کر چکا ہے۔ مشاہد حسین سید نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان ہوائی اڈوں اور زمینی راستے استعمال کرنے کے حوالے سے اکتوبر 2001کا معاہدہ موجود ہے جو 11ستمبر2021کو ختم ہونے جا رہا ہے، اس لئے ضروری ہے کہ جب افغانستان کی جنگ ہی ختم ہو رہی ہے تو پھر اس معاہدے کے حوالے سے بھی نئے ٹرمز اینڈ کنڈیشنز لائے جائیں اور اس حوالے سے پارلیمان کا کردار ہو گا، پارلیمان ریاست کی خود مختار اور آزادی کو سلامتی اور گہرے دوستوں کے تعلقات کو مد نظر رکھ کر ہی کوئی نیا معاہدہ کریں گے۔



  تازہ ترین   
اسلام آباد امن مذاکرات سے بہت پُرامید، اسرائیل حملے کم کر دے گا: ٹرمپ
اسلام آباد میں بڑی بیٹھک کی بڑی تیاری، سکیورٹی بھی فول پروف
پاکستان نے منفرد مقام حاصل کر لیا، دنیا میں امن کا داعی بن کر ابھرا ہے: نواز شریف
لبنان میں اسرائیلی حملے جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہیں: ایرانی صدر
اسلام آباد امن مذاکرات سے بہت پُرامید، اسرائیل حملے کم کر دے گا: ٹرمپ
امریکا کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے، حقوق کا دفاع کیا جائے گا: ایرانی سپریم لیڈر
آئین پر مکمل عملدرآمد سے ہی جمہوریت قائم رہ سکتی ہے: صدر اور وزیراعظم
لبنان میں اسرائیلی حملے جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہیں: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر