اپوزیشن جو مرضی کہے ان کی آنکھوں کے سامنے بجٹ منظور ہوگا، گورنر پنجاب

لاہور(نیشنل ٹائمز)گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جو مرضی کہتی رہے ان کی آنکھوں کے سامنے بجٹ منظور ہوگا۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اعداد و شمار کو پڑھے بغیر تنقید کر رہی ہے، ان کو چاہیے کہ بجٹ دستاویز کو غور سے پڑھیں ان کو کوئی اعتراض نہیں ملے گا، حکومت کی جانب سے پیش کیا گیا بجٹ آئی ایم ایف کا نہیں بلکہ غریب اور عوام دوست بجٹ ہے، جس میں کاروباری طبقے اور کسان سمیت ہر شعبے کے ریلیف کے لیے اقدامات کیے ہیں۔گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت اور اتحادی متحد ہیں جب کہ پی ڈی ایم میں کوئی اتحاد و اتفاق نہیں ہے، اپوزیشن کو ہر ایشو پر رکاوٹیں اور تنقید کا رویہ چھوڑنا ہوگا۔ تحریک انصاف نے ملکی معشیت کو دیوالیہ ہونے سے بچایا اور پوری دنیا ہماری معاشی ترقی کا اعتراف کر رہی ہے، اپوزیشن جو مرضی ہے کہتی رہے ان کی آنکھوں کے سامنے بجٹ منظور ہوگا۔



  تازہ ترین   
اسلام آباد امن مذاکرات سے بہت پُرامید، اسرائیل حملے کم کر دے گا: ٹرمپ
اسلام آباد میں بڑی بیٹھک کی بڑی تیاری، سکیورٹی بھی فول پروف
پاکستان نے منفرد مقام حاصل کر لیا، دنیا میں امن کا داعی بن کر ابھرا ہے: نواز شریف
لبنان میں اسرائیلی حملے جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہیں: ایرانی صدر
اسلام آباد امن مذاکرات سے بہت پُرامید، اسرائیل حملے کم کر دے گا: ٹرمپ
امریکا کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے، حقوق کا دفاع کیا جائے گا: ایرانی سپریم لیڈر
آئین پر مکمل عملدرآمد سے ہی جمہوریت قائم رہ سکتی ہے: صدر اور وزیراعظم
لبنان میں اسرائیلی حملے جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہیں: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر