عالمی اداروں کا نیب کی بدعنوانی کیخلاف حکمت عملی کو سراہنا  ہماری شاندار کامیابی ہے،جسٹس جاوید اقبال 

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)قومی احتساب بیورو نیب کے چیئرمین جسٹس(ر)جاوید اقبال نے کہا ہے کہ عالمی اقتصادی فورم اور ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل نے لوگوں کو بدعنوانی کے مضر اثرات سے متعلق آگاہی پیدا کرنے پر نیب کی آگاہی حکمت عملی کو سراہا ہے، یہ نیب کی شاندار کامیابی ہے۔ نیب مختلف سرکاری اداروں، غیر سرکاری تنظیموں، میڈیا، سوسائٹی اور معاشرہ کے دیگر طبقات سے مل کر کام کر رہا ہے ملک بھر کے سکولوں اور کالجوں میں نوجوانوں کو بدعنوانی کے برے اثرات سے آگاہ کرنے کیلئے 50 ہزار سے زائد کردار سازی کی انجمنیں قائم کی گئی ہیں۔نیب اعلامیہ کے مطابق  چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ بدعنوانی تمام بیماریوں کی جڑ ہے ،اس سے اقربا پروری  اور میرٹ کو نظرانداز کرنے ، شفافیت اور احتساب سمیت متنوع مسائل جنم لیتے ہیں۔نیب کی موثر آگاہی اور روک تھام کی حکمت عملی کے بہترین نتائج برآمد ہوئے ہیں جس کو عالمی ااقتصادی فورم نے سراہا ہے۔انہوںنے کہا کہ نیب کی موجودہ انتظامیہ کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی وجہ سے بدعنوانی کا خاتمہ پوری قوم کی آواز بن گیا ہے۔ نیب کو نیب آرڈیننس کے سیکشن 33کے تحت بدعنوانی سے متعلق برے اثرات سے آگاہی اور تدارک کا اختیارہے ، نیب مختلف سرکاری اداروں، غیر سرکاری تنظیموں، میڈیا، سوسائٹی اور معاشرہ کے دیگر طبقات سے مل کر کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چئیرمین نیب کی ہدایت پر معاشرہ کے مختلف طبقوں سے مثبت ردعمل کے ساتھ ساتھ نیب کے میڈیا ونگ نے مفت پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے نیب کی آگاہی و تدارک کی مہم کرپشن فری پاکستان پر ایمان کو اجاگر کیا ہے جس کو معاشرہ کے تمام طبقوں نے سراہا ہے،انہوں نے کہاکہ نیب کی موجودہ انتظامیہ نے آگاہی اور تدارک مہم کیلئے مندرجہ ذیل اقدامات اٹھائے ہیں۔نیب کی کاوشوں کی وجہ سے ملک بھر میں لوگوں کو بدعنوانی کے مضر اثرات سے آگاہ کرنے کے لئے تمام شیڈول بینکوں کی تمام اے ٹی ایم سکرینز پر نیب کا پیغام بدعنوانی سے انکار چلتا ہے۔ نیب نے نوجوانوں کو بدعنوانی کے برے اثرات سے آگاہ کرنے کیلئے  ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔ملک بھر کے سکولوں اور کالجوں میں نوجوانوں کو بدعنوانی کے برے اثرات سے آگاہ کرنے کیلئے 50 ہزار سے زائد کردار سازی کی انجمنیں قائم کی گئی ہیں۔نیب اور ایس این جی پی ایل آئیسکو  لیسکو  گیپکو  فیسکو اور کے الیکٹرک کے درمیان تعاون سے گیس اور بجلی کے بلوں پر بد عنوانی کے منفی اثرات سے آگہی کا پیغام پرنٹ کیا جا رہا ہے۔انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پرنیب نے پی ٹی اے کے تعاون سے ملک بھر میں مختلف موبائل کمپنیوں کے ذریعے تمام موبائل فون سبسکرائبر تک بدعنوانی سے انکار کا پیغام پہنچا یا۔فیڈرل فلم سنسر بورڈ کے تعاون سے نیب کا ویڈیو پیغام بدعنوانی سے انکار ملک بھر کے تمام سینما گھروں میں دکھایا جاتا ہے۔نیب کے اس اقدام کو عوامی سطح پر سراہا گیا ہے تاہم کورونا کے باعث سینما بند ہیں۔بلوچستان اور گلگت بلتستان کے اخبارات میں اشاعت کے لئے جاری کیے جانے والے تمام سرکاری ٹینڈروں پر نیب کا پیغام “کرپشن سے انکار” شائع کیاجا رہا ہے۔  چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر پختہ یقین رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2020 کے دوران نیب کی انسداد بدعنوانی مہم  وسیع پیمانے پر چلائی گئی۔ نیب کی موثر اور فعال آگاہی اور روک تھام مہم کے بارے میں موصول ہونے والی بہترین آرا کو مدنظر رکھتے ہوئے نیب نے 2021کے دوران بھی اس آگاہی مہم کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشترکہ کوششیں تمام اسٹیک ہولڈرز ، سول سوسائٹی ، میڈیا اور بڑے پیمانے پر لوگوں کی مدد سے ہرقسم کی بدعنوانی کی روک تھام یقینی بنائی جا سکتی ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر