کراچی،چوری شدہ کاریں آن لائن ٹیکسی سروس میں چلنے کا انکشاف

کراچی(نیشنل ٹائمز) چوری شدہ کاریں آن لائن ٹیکسی سروس میں چلنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایس ایس پی اے وی ایل سی عارف اسلم را کے مطابق مطلوب بین الصوبائی کارلفٹر گینگ کے پانچ کارندوں کو گرفتارکرلیا ہے ۔کراچی کے شہریوں کی چوری شدہ کاریں آن لائن ٹیکسی سروس میں چلنے کا انکشاف ہوا ہے ۔ ایس ایس پی اے وی ایل سی عارف اسلم را کا کہنا ہے کہ کار چوری میں ملوث بین الصوبائی کارلفٹر گینگ کے 5 کارندے گرفتار کرلیے ہیں ۔ملزمان کا تعلق کراچی اور خضدار سے ہے۔زیر حراست ملزمان میں سرکاری ادارے کے 2 اہلکاروں سمیت 5 ملزمان شامل ہیں۔ایس ایس پی اے وی ایل سی کا کہنا ہے کہ ساربان عرف پپو، راشد منہاس، ریحان، راناعثمان اور سرفراز نامی ملزمان سے مختلف علاقوں سے چوری شدہ 5 کاریں برآمد کرلی گئیں ہیں ۔ ایک ملزم چوری کی کار معروف کار کمپنی میں بطور ٹیکسی سروس چلواتا ہے۔ 2021 میں بلدیہ ٹان میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔ایمبولینس میں لاش روانہ ہوتے ہی ملزمان حادثے کا شکار کار لے اڑے۔



  تازہ ترین   
اسلام آباد امن مذاکرات سے بہت پُرامید، اسرائیل حملے کم کر دے گا: ٹرمپ
اسلام آباد میں بڑی بیٹھک کی بڑی تیاری، سکیورٹی بھی فول پروف
پاکستان نے منفرد مقام حاصل کر لیا، دنیا میں امن کا داعی بن کر ابھرا ہے: نواز شریف
لبنان میں اسرائیلی حملے جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہیں: ایرانی صدر
اسلام آباد امن مذاکرات سے بہت پُرامید، اسرائیل حملے کم کر دے گا: ٹرمپ
امریکا کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے، حقوق کا دفاع کیا جائے گا: ایرانی سپریم لیڈر
آئین پر مکمل عملدرآمد سے ہی جمہوریت قائم رہ سکتی ہے: صدر اور وزیراعظم
لبنان میں اسرائیلی حملے جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہیں: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر