عثمان بزدار بجٹ پاس کرانے کیلئے اب لوٹوں اور بلیک میلرز کا سہارا لیں گے،عظمیٰ بخاری

لاہور(نیشنل ٹائمز)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عثمان بزدار بجٹ پاس کرانے کے لیے اب لوٹوں اور بلیک میلرز کا سہارا لیں گے، متعدد مرتبہ کہہ چکے ہیں ان لوٹوں سے ہمارا کوئی تعلق واسطہ نہیں، یہ لوٹے نہ گھر کے ہیں نہ گھاٹ کے، سب لوٹے اور بلیک میلرز عمران خان کو مبارک ہوں۔ایک بیان میں عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کو بلیک میلر کہنے والے آج ان کے اعزاز میں عشائیے دے رہے ہیں۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بزدار صاحب جس طرح تین سال جعلسازی سے پنجاب اسمبلی سے قانون سازی کی اسی طرح جعلسازی سے بجٹ پاس کرالیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حمزہ شہباز کو پبلک اکانٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے تک کسی اسٹینڈنگ کمیٹی کا حصہ نہیں بنیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کا بجٹ بھی وفاق سے کچھ مختلف نہیں ہوگا، عمران خان کا بجٹ سرمایہ داروں اور عثمان بزدار کا بجٹ سہولت کاروں کے لیے ہے۔



  تازہ ترین   
اسلام آباد امن مذاکرات سے بہت پُرامید، اسرائیل حملے کم کر دے گا: ٹرمپ
اسلام آباد میں بڑی بیٹھک کی بڑی تیاری، سکیورٹی بھی فول پروف
پاکستان نے منفرد مقام حاصل کر لیا، دنیا میں امن کا داعی بن کر ابھرا ہے: نواز شریف
لبنان میں اسرائیلی حملے جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہیں: ایرانی صدر
اسلام آباد امن مذاکرات سے بہت پُرامید، اسرائیل حملے کم کر دے گا: ٹرمپ
امریکا کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے، حقوق کا دفاع کیا جائے گا: ایرانی سپریم لیڈر
آئین پر مکمل عملدرآمد سے ہی جمہوریت قائم رہ سکتی ہے: صدر اور وزیراعظم
لبنان میں اسرائیلی حملے جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہیں: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر