پاکستان کی قابض بھارتی افواج کی جانب سے 3معصوم کشمیریوں کے قتل کی شدید مذمت

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پاکستان نے بارہ مولا میں قابض بھارتی افواج کی جانب سے مذید 3معصوم کشمیریوں کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارتی قابض افواج نے کورونا کے باوجود نام نہاد تلاشی آپریشن میں کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی وارداتیں تیز کر دی ہیں رواں سال 55 سے زائد کشمیریوں کو بھارتی قابض افواج نے شہید کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت جان لیکسی بھی طرح کا جبر اور تشدد کشمیری عوام کے جذبہ حق خود ارادیت کو دبا نہیں سکتا ، پاکستان بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز بلند کیے ہوئے ہے، بھارتی قابض افواج کی جانب سے کشمیری عوام کے ماورائے عدالت قتل کی آزادانہ تحقیقات کرائی جائیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر