پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی تیاریاں، پیپلزپارٹی نے حکومت کو خبردار کر دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی تیاریوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے حکومت کو خبردار کردیا ہے کہ ہوشرباء مہنگائی کے سونامی میں ڈبوئے عوام الناس پر پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کی بھرپور مزاحمت کی جائیگی نیربخاری نے کہا کہ عوام دشمن بجٹ کے بعد عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں تشویشناک اور قابل مذمت عمل ہے عوام دشمن پی ٹی آئی حکومت کو عوام کے پر پٹرول بم گرانے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گےنیر بخاری نے مزید کہا کہ اشرافیہ نمائندہ حکمرانوں کے بجٹ میں سرمایہ دار طبقے کو مراعات اور رعایات دی گئی ہیں مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے اور تنخواہ داروں کو سسکنے کیلئے بےیارو مددگار چھوڑ دیا گیا ہےنیر بخاری نے مزید کہا کہ ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا قرضہ لیکر ملکی معیشت کو بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے ہاں گروی رکھ دیا گیا ہے نیر بخاری نے یاد دلایا کی آئی ایم ایف شرائط نہ ماننے کے دعویداروں نے 496 ارب روپے قرض کے امیدوار بھی ہیں نیر بخاری نے کہا کہ سبزی دال روٹی غریب تو غریب اب تو متوسط طبقے کی دسترس سے پہلے ہی باہر کر دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا برائے راست اثر غریب طبقے پر پڑتا ہےپٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تو مہنگائی میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگا نیر بخاری نے مزید کہا کہ مسلسل عوام دشمن فیصلوں سے شدید ردعمل سامنے آئے گا انہوں نے کہا کہ بے حس اور اور مال و دولت کے لالچی حکومت اپنی جیبیں اور مافیا کو فائدہ پہنچانے کے لئے عوام دشمن اقدامات سے گریز کریں نیر بخآری نے کہا کہ چیرمین بلاول بھٹو حکومت کے عوام دشمن فیصلوں کے خلاف آواز حق بلند رکھے ہوئے ہیں پیپلزپارٹی سلیکٹڈ حکومت کے ان اقدامات پر پارلیمان کے اندر اور باہر بھرپور آواز اٹھائے گی نیر بخآری نے کہا کہ مزدور تاجر کسان کاشتکار تنظیموں کے احتجاج میں پیپلز پارٹی بھرپور شرکت کرے گی۔



  تازہ ترین   
اسلام آباد امن مذاکرات سے بہت پُرامید، اسرائیل حملے کم کر دے گا: ٹرمپ
اسلام آباد میں بڑی بیٹھک کی بڑی تیاری، سکیورٹی بھی فول پروف
پاکستان نے منفرد مقام حاصل کر لیا، دنیا میں امن کا داعی بن کر ابھرا ہے: نواز شریف
لبنان میں اسرائیلی حملے جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہیں: ایرانی صدر
اسلام آباد امن مذاکرات سے بہت پُرامید، اسرائیل حملے کم کر دے گا: ٹرمپ
امریکا کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے، حقوق کا دفاع کیا جائے گا: ایرانی سپریم لیڈر
آئین پر مکمل عملدرآمد سے ہی جمہوریت قائم رہ سکتی ہے: صدر اور وزیراعظم
لبنان میں اسرائیلی حملے جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہیں: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر