بھارت چاہتا ہے پاکستان کلبھوشن یادیو کو قونصلر تک رسائی نہ دے تاکہ وہ دوبارہ عالمی عدالت میں پاکستان کیخلاف جائے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

ملتان(نیشنل ٹائمز)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت چاہتا ہے پاکستان کلبھوشن یادیو کو قونصلر تک رسائی نہ دے ۔ تاکہ وہ دوبارہ عالمی عدالت میں پاکستان کیخلاف جائے۔ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے مقدمے میں ہم عالمی عدالت انصاف کے احکامات اورسفارشات پر عملدرآمد کررہے ہیں۔ کلبھوشن یادیو کاکیس مسلم لیگ (ن)نے بگاڑاتھا۔اپوزیشن کو اس حوالے سے بیان بازی کرکے ناسمجھی کا ثبوت نہیں دینا چاہیے اوربھارت کی چالوں کوسمجھنا چاہیے ، اپوزیشن کو کلبھوشن کے حوالے سے بھارت کے بیانیہ کو تقویت نہیں دینی چاہئے ۔ ان خیالات کا اظہار انہو ںنے گزشتہ روز البدرپارک شاہ رکن عالم کالونی ملتان کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات ندیم قریشی‘ صوبائی معاون خصوصی حاجی جاوید اختر انصاری ‘ چیئرمین پی ایچ اے اعجاز جنجوعہ‘ جی پی پی ایچ اے شفقت بخاری‘ سید بابر شاہ ‘چودھری الیاس سمیت پی ٹی آئی رہنماؤ ں اور اہلیان علاقہ کی کثیر تعداد اس موقع پر موجود تھی۔پیپلزپارٹی کے رہنماخورشید شاہ کے بیٹے کی گرفتاری کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ۔انہوں نے کہا تحریک انصا ف کی حکومت شفاف احتساب پر یقین رکھتی ہے ‘ ہم انتقام نہیں شفاف احتساب چاہتے ہیں۔ احتساب کے عمل سے جو بھی گزر رہا ہے اس کو صفائی پیش کرنے کا موقع دیا جائے گا۔وزیراعظم عمران خان واضح کہ چکے ہیں کہہ نہ تو کسی کے ساتھ نہ انصافی ہوگی اور نہ کسی کے ساتھ رعایت ہوگی۔ اگرخورشید شاہ کے بیٹے بے گنا ہ ہیں تو ان کے خلاف کارروائی نہیں ہوگی۔ قانون سب کے لئے برابر ہے۔ احتساب کے عمل میں اگرکوئی رکاوٹ بنے گایا دباؤ ڈالے گا تو وزیراعظم عمران خان این آر او نہیں دیں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاپاکستان کا امریکا کو ہوائی اڈے دینے کا کوئی ارادہ نہیں،یہ ہم پہلے واضح طور پر کہہ چکے ہیں۔ امریکی انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی اے چیف کا دورہ پاکستان کوئی خفیہ دورہ نہیں،نہ ہی یہ ان کا پہلا یا آخری دورہ ہے۔چین کے خلاف جی سیون ممالک کے اقدامات سے متعلق شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وہ اقدام جن سے ترقی پذیرممالک میں ترقی ہو اس سے ہمیں خوشی ہوگی،ترقی پذیر ممالک میں سرمایہ کاری کے منصوبے کے اقدام سے چین کو کوئی خطرہ نہیں، چین سی پیک کا اپنا کام کررہا ہے اور کرتا رہے گا، جی سیون ممالک اس طرح کے پروجیکٹ کرنا چاہتے ہیں تو یہ اچھا مقابلہ ہوگا۔دفاعی بجٹ کے حوالے سے احسن اقبال کے بیان پر انہوں نے کہاکہ احسن اقبال نے بجٹ کی کتاب پڑھی اور نہ ہی تقریر سنی۔ انہیں چاہیے کہ بیان دینے سے پہلے بجٹ کی کتاب تو پڑھ لیتے۔انہوں نے کہاکہ وزیرخزانہ نے واضح طورپر کہا ہے کہ حکومت منی بجٹ کاکوئی ارادہ نہیں رکھتی۔ امسال حج کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہو ںنے کہاکوروناسے بچاوکیلئے سعودی حکومت نے حج محدودکرنےکافیصلہ کیا ہے جس کے تحت صرف 60ہزار مقامی لوگوں کو حج کی اجازت دی گئی ہے، سعودی حکام کی جانب سے عالمی وبا کو سامنے رکھتے ہوئے حج سے متعلق احتیاطی اقدام اٹھا یا گیا ہے اور کورونا کی مختلف اقسام کی وجہ سے غیر ملکیوں کے آنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔دعا ہے کہ اگلے سال تک ویکسینیشن کا عمل آگے بڑھ جائے اس وہا سے جان چھوٹ جائے تاکہ فریضہ حج کی مشکلات آسان ہوں – ملتان میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں وزیراعظم کے حکم پرڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹیاں بنائی گئی، جو کمیٹیاں ترقیاتی کاموں کی نگرانی کریں گی-ملتان میں اس کاپہلا اجلاس گزشتہ رو ز ہو چکاہے۔ اور اگلا اجلاس 26جون کو ہوگا۔ جس میں ملتان کے جاری ترقیاتی منصوبوں پر کاموںکی رفتار کا جائزہ لیا جائے گا۔ قبل ازیں این اے 156 میں البدر پارک شاہ رکن عالم کالونی اور زیڈ بلاک پارک شاہ رکن عالم کالونی کے ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ مخدوم شا ہ محمود قریشی نے کہا وزیراعظم پاکستان کے کلین اینڈ گرین وڑن پر عمل پیرا ہیں۔ موجودہ حکومت پاکستان کو سر سبز و شاداب بنانے کے لیے پر عزم ہے۔ماحول دوست اقدامات کا فروغ جاری رکھے گے۔پی ایچ اے ملتان شہر میں پارکوں اور گرین بیلٹس کی بہتری کے لیے زبردست کاوشیں کر رہا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ پارکوں کو جلد ازجلد مکمل کر کے عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔ ایسے اقدامات سے صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا۔ جسے مستقبل میں بھی جاری رکھے گے۔ چیئر مین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کلین اینڈ گرین مہم کا میاب بنا رہے ہیں۔ شہر میں شجر کاری کے ساتھ ساتھ پارکوں کی تعداد میں اضافے کے لیے کوشاں ہیں۔ تاکہ عوام کو بہتر اور مفت تفریح مہیا کریں۔ اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے سید شفقت رضا نے کہا کہ ادارہ نے پارکوں میں ترقیاتی کاموں کےلئے مربوط حکمت عملی تیار کی ہے۔ پارکوں میں ترقیاتی کاموں کو مقررہ وقت میں مکمل کر لیں گے۔ جس کے لیے انجینیر نگ ونگ نے کاموں کا آ غا ز کر دیا ہے۔ ڈی جی پی ایچ اے سید شفقت رضا نے وزیر خارجہ کو ترقیاتی کاموں بارے بریفنگ دی۔اس مو قع پر چیئر مین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ،ایم پی ایز ندیم قریشی اور جاوید انصاری بھی موجود تھے۔ وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ پی اس موقع پر اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے ملک کی خوشحالی اور سلامتی کی دعا بھی کی۔قبل ازیں وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے حلقہ انتخاب این اے 156 میں کروڑوں روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والی سڑکوں کی تعمیر کے منصوبوں کا افتتاح کیا۔ انہوں نے انصاری چوک تا چونگی نمبر11 کارپیٹڈ روڈ کی تعمیر کا افتتاح کیا جس پر ایک کروڑ35لاکھ روپے کی لاگت آئی ہے۔ انہوں نے چونگی نمبر 11تا ریلوے پھاٹک سڑک کا افتتاح کیا ۔ جس پر ایک کروڑ 50لاکھ کی لاگت آئی ہے۔ انہوں نے ٹی چوک تا جے بلاک اور کے بلاک سڑک کا افتتاح کیا۔ جس پر 1 کروڑ روپے کی لاگت آئی ۔ انہوں نے انجمن تاجران گلشن مارکیٹ کے صدر چودھری الیاس کی جانب سے منعقدہ استقبالیہ میں شرکت کی جہاں انہوں نے گلشن مارکیٹ تا مدنی چوک پر زیر تعمیر فلائی اوور پر جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہہ اس منصوبے کو شفاف طریقے سے بروقت مکمل کیا جائے۔ اس موقع پر حاجی جاوید اختر انصاری‘ چودھری الیاس ‘ سید بابر شاہ سمیت اہلیان علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔



  تازہ ترین   
اسلام آباد امن مذاکرات سے بہت پُرامید، اسرائیل حملے کم کر دے گا: ٹرمپ
اسلام آباد میں بڑی بیٹھک کی بڑی تیاری، سکیورٹی بھی فول پروف
پاکستان نے منفرد مقام حاصل کر لیا، دنیا میں امن کا داعی بن کر ابھرا ہے: نواز شریف
لبنان میں اسرائیلی حملے جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہیں: ایرانی صدر
اسلام آباد امن مذاکرات سے بہت پُرامید، اسرائیل حملے کم کر دے گا: ٹرمپ
امریکا کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے، حقوق کا دفاع کیا جائے گا: ایرانی سپریم لیڈر
آئین پر مکمل عملدرآمد سے ہی جمہوریت قائم رہ سکتی ہے: صدر اور وزیراعظم
لبنان میں اسرائیلی حملے جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہیں: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر