نیب عوام اور کاروبار دوست ادارہ ہے، چئیرمین نیب کا کاروباری برادری کیلئے خصوصی پیغام

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) چئیرمن نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب عوام اور کاروبار دوست ادارہ ہے۔ نیب کاروباری برادری کا بہت احترام کرتا ہے جو ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔ نیب اعلامیہ کے مطابق چئیرمن نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ انہوں نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس کراچی (ایف پی سی سی آئی) چیمبر آف کامرس لاہور اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس ، اسلام آباد میں بزنس کمیونٹی سے نہ صرف خطاب کیا بلکہ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس کراچی (ایف پی سی سی آئی) ، فلور ملز ایسوسی ایشن ، کاٹن جنرز ایسوسی ایشن اور گوادر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفودسے ملاقاتیں کیں۔ نیب نے انکم ٹیکس ، سیلز ٹیکس اور انڈر انوائسنگ کے معاملات ایف بی آر کو بھیجے ہیں۔چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی ہدایت پر نیب نے بزنس کمیونٹی کی شکایات کے ازالے کے لئے نیب ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر کی نگرانی میں خصوصی ڈیسک قائم کیا ہے۔ بزنس کمیونٹی کے رہنماؤں نے چیئرمین نیب کی طرف سے ان کے مسائل کو بروقت حل کرنے میں ذاتی دلچسپی لینے اور ان کی کوششوں کی تعریف کی جو ریکارڈ پر ہے ۔کراچی ، لاہور اور اسلام آباد میں بزنس کمیونٹی سے چیئرمین نیب کے خطاب سے متعلق خبریں ہی نہ صرف تمام معروف اخبارات میں شائع کی گئیں بلکہ تمام ممتاز ٹی وی چینلز کے ذریعہ براہ راست نشر کی گئیں۔اس پس منظر میں ، نیب میڈیا کے ایک حصے میں دیئے گئے تاثر کو یکسر مسترد کرتا ہے کہ بزنس کمیونٹی کو نیب سے کوئی خوف ہے۔ میڈیا میں جو تاثر دیا گیا وہ نہ صرف بے بنیاد ہے بلکہ نیب کاتشخص خراب کرنے کے لئے نیب کے خلاف بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈا مہم کا ایک حصہ ہے۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان ، ورلڈ اکنامک فورم ، گلوبل پیس کینیڈا،پلڈاٹ اور مشال پاکستان جیسے معتبر قومی اور بین الاقوامی اداروں نے نیب کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ گیلانی اینڈگیلپ کے سروے کے مطابق ، 59 فیصد لوگوں نے نیب پر اعتماد ظاہر کیا ہے۔نیب نے ملک بھر میں احتساب عدالتوں میں بدعنوانی کے 1273 ریفرنسز دائر کردیئے ہیں۔ان میں سے بزنس کمیونٹی کے خلاف ایک فیصد سے بھی کم ہیں۔ جسٹس جاوید اقبال کی متحرک قیادت میں نیب کی موجودہ انتظامیہ کے دور میں نیب انتظامیہ نے بالواسطہ اور بلاواسطہ طور پر 487 ارب روپے کی وصولی کی ہے۔ نیب نے اپنے قیام سے اب تک کل رقم 814ارب وصول کئے ہیں جو کہ ریکارڈ کامیابی ہے۔ریکور کی گئی رقم میں سے نیب افسران / عہدیداروں کو ایک روپیہ بھی نہیں ملا ہے کیونکہ نیب افسران بدعنوانی کے خاتمے کو اپنا قومی فریضہ سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ غریب عوام کو ان کی محنت سے کمائی جانے والی رقم سے محروم کرنے پر جعلی / غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں اور مضاربہ سیکنڈل کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔ ہاؤسنگ سوسائٹیوں نے نہ تو انہیں پلاٹ حوالے کیے اور نہ ہی ان کی محنت سے کمائی گئی رقم واپس کی۔ غریب سرمایہ کار اپنے پیسے واپس حاصل کرنے کے لئے دربدر ہیں۔ نیب نے جعلی اور غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں سے بازیابی کے بعد ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے متاثرین کو اربوں روپے واپس کردیئے ہیں ۔یہ ہاؤسنگ سوسائٹیاں لاہور ، ملتان ، کوئٹہ ، کراچی ، پشاور اور ملک کے دیگر علاقوں میں کام کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ شوگر ، جعلی اکاؤنٹس ، منی لانڈرنگ ، ایل این جی ، 56 کمپنیوں ، اختیارات کا ناجائز استعمال ، آمدن سے زیادہ اثاثوں اور بڑے پیمانے پر عوام کو دھوکہ دہی سے لوٹنے کے معاملات کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا کیونکہ نیب کی کسی فرد ،جماعت یا تنظیم سے کوئی وابستگی نہیں ہے۔ نیب قانون کے مطابق صفر فیصد کرپشن 100فیصد ترقیاتی پالیسی پر پختہ یقین رکھتا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر