حکومت نے تاریخی اور عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے ، معاونِ خصوصی علی نواز

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ سی ڈی اے علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ حکومت نے تاریخی اور عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے جس کے لیے وزیراعظم عمران خان اور ان کی معاشی ٹیم مبارکباد کے مستحق ہیں- جمعہ کو پیش کیے جانے والے وفاقی بجٹ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے مشکل وقت میں تیسرا بجٹ پیش کیا ہے جو عوام دوست ہے اور اس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے ریلیف دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ سے نئی سمت کا تعین ہوا ہے اور ہم نے مستقبل میں سرمایہ کاری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن میں بھی 10 فیصد اضافہ ہوا ہمیں احساس ہے کہ مہنگائی زیادہ ہے جس کی بنیادی وجہ کووڈ – 19 ہے اور عالمی سطح پر قیمتوں میں بہت اضافہ ہوا تاہم اس کے اثرات تنخواہوں میں اضافہ کرکے کم کرنے کی کوشش کی گئی، پی ایس ڈی پی کی مد میں 900ارب روپے رکھے گئے ہیں جو گزشتہ پی ایس ڈی پی سے تقریبا 300 ارب روپے زیادہ ہیں.انہوں نے کہا کہ صنعتوں اور زرعی شعبے کو ریلیف فراہم کیا گیا ہیاور آبپاشی کے نظام اور پانی کے لیے 19 ارب روپے سے زائد کے فنڈز رکھے گئے ہیں. اسی طرح آٹو انڈسٹری کے لیے ٹیکس ریلیف کا اعلان کیا گیا ہے .



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر