اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی کا بیان۔انہوں نے کہا کہ کورم پورا نہ ہونے کے باوجود گزشتہ روز پارلیمان میں زبردستی 20 بلوں کو منظور کرنا جمہوری تاریخ کا ایک بدنما داغ تھا۔پاکستان پیپلزپارٹی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں نے گزشتہ روز ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کرائی ہے۔ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی پی ڈی ایم میں کہی گئی اس بات کی توثیق ہے کہ لانگ مارچ کے بعد عدم اعتماد کی تحریک لانا چاہئیے۔آج جس طرح ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی گئی۔ اگر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بات مان کر ایسا پہلے بھی کرلیا جاتا تو پنجاب فتح کرکے آج ہمارا رخ اسلام آباد کی جانب ہوتا۔ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پاکستان پیپلزپارٹی کے بیانئے کی جیت ہے۔ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کو کامیاب کرانے کے لئے پاکستان پیپلزپارٹی بھرپور کوشش کرے گی۔
ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کو کامیاب کرانے کے لئے پاکستان پیپلزپارٹی بھرپور کوشش کرے گی



