ایم کیو ایم بھی صدر کا استعفی مانگ سکتی ہے، فاروق ستار

کراچی (نیشنل ٹائمز) ایم کیوایم پاکستان کے رہنماء ڈاکٹرفاروق ستار نے کہا ہے کہ اگر پیپلزپارٹی گورنر کا استعفی مانگ سکتی ہے تو ایم کیو ایم بھی صدر کا استعفی مانگ سکتی ہے۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ پیپلز پارٹی رہنمائوں نے اصل مدعے سے ہٹ کر بات کی، لگتا ہے ایم کیو ایم کی پریس کانفرنس پی پی کو لگی بھی اور چھبی بھی ہے۔پیپلزپارٹی رہنمائو ں کی جانب سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے استعفے کے مطالبے کے حوالے سے فاروق ستار نے کہا کہ پی پی والے میچور لوگ ہوتے تو اصل ایشو پر عدالتی فیصلے پر بات کرتے۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری قابل قبول بھی ہیں اور مقبول بھی ہیں، کامران ٹیسوری ایک عوامی گورنرکی حیثیت رکھتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ گورنر کا پوچھنا ہے تو مفت آئی ٹی تعلیم حاصل کرنیوالے 50 ہزار بچوں سے پوچھیں، کامران ٹیسوری کے بارے میں مختلف مکاتب فکر کے علما اور کاروباری حضرات سے پوچھیں۔ڈاکٹرفاروق ستار نے کہا کہ گورنرکاسندھ کے بارے میں عوام سے پوچھیں جن کیلئے انھوں نے بلاامتیاز خدمت کی، گورنر کے کاموں کی تو پی پی کے کئی وزرا اور رہنما بھی تعریف کرتے ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر