پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی،پی ٹی آئی کور کمیٹی نے شیرافضل، شاندانہ گلزار کی رکنیت ایک ماہ کیلئے معطل کردی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پی ٹی آئی کور کمیٹی نے شیرافضل مروت اور شاندانہ گلزار کی کور کمیٹی رکنیت ایک ماہ کیلئے معطل کردی۔ذرائع کے مطابق شیرافضل مروت اور شاندانہ گلزار کی مسلسل ڈسپلن کی خلاف ورزی پر رکنیت معطل کی گئی۔پیر کو چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی زیر صدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس میں متعدد قراردادیں منظور کی گئیں، پی ٹی آئی کور کمیٹی میں موجودہ قیادت پر مکمل اعتماد کی قرارداد بھی متفقہ طور پر منظور کی گئی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ پی ٹی آئی کور کمیٹی نے عمرایوب، سینیٹر شبلی فراز و دیگر کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، پی ٹی آئی کور کمیٹی نے نو مئی کے بعد پارٹی چھوڑنے والے اراکین کو واپس شامل نہ کرنے کی قرارداد بھی منظور کرلی۔ذرائع کے مطابق نومئی کے بعد پارٹی چھوڑنے والوں کی واپسی کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی رہائی کے بعد کریں گے، کور کمیٹی نے جے یو آئی ف سے مذاکرات کیلئے تشکیل کردہ کمیٹی کی توثیق کردی۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر