اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے وزیراعلی کے پی کے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے غیر حاضری کی بنا پر خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے ہیں. سابق وزیر اعظم عمران خان اور تحریک انصاف کے دیگر راہنماؤں کے خلاف تھانہ سنگجانی اور آئی نائن میں درج دو مقدمات پر انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کی ہے۔

سماعت کے دوران علی نواز اعوان، واثق قیوم، عامر کیانی اور دیگر راہنما عدالت کے روبرو پیش ہوئے جبکہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور عامر مغل کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دیں تاہم عدالت نے علی امین گنڈاپور اور عامر مغل کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں مسترد کر دیں اور دونوں ملزمان کی غیر حاضری پر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
سماعت کے دوران ایک موقع پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ تمام غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری ہوں گے‘تماشہ بنا ہوا ہے ایک آتا ہے، دو نہیں آتے جس پر وکلا نے آئندہ پیشی پر تمام ملزمان کی حاضری کی یقین دہانی کرائی. دریں اثنا عدالت نے عمران خان کی بذریعہ ویڈیو لنک پیشی کے حوالے سے سپریڈنٹ اڈیالہ جیل سے تحریری جواب طلب کیا ہے جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیے کہ جو ملزم 8 تاریخ کو نہیں آئیں گے ان کو اشتہاری قرار دوں گا آٹھ جولائی کو کوئی بیمار ہو، بخار ہو، کچھ بھی ہو جو نہ آیا اسے اشتہاری قرار دیں گے عدالتی مفرور کو اشتہاری قرار دینے کے لیے تیس دن ضروری نہیں ہیں میں نے ان کیسز کو انجام تک پہچانا ہے، آپ کا ہی اس میں فائدہ ہوگا۔
جج نے ریمارکس دیے کہ اگر کیسز میں جان ہوئی تو چلیں گے ورنہ فارغ ہوں گے آٹھ جولائی کے بعد کیسز کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہوگی عدالت نے دونوں مقدمات کی سماعت 8 جولائی تک ملتوی کی ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر