پارٹی الیکشن کیلئے پی ٹی آئی خود وقت مانگتی رہی،لزام سپریم کورٹ پر لگا رہے ہیں، چیف جسٹس

اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز ) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا ہے کہ انٹرا پارٹی انتخابات پر تحریک انصاف خود وقت مانگتی رہی لیکن الزام سپریم کورٹ پر لگا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت ہورہی ہے جہاں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 13 رکنی فل کورٹ سماعت کررہا ہے، جسٹس سید منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال خان مندوخیل، محمد علی مظہر، عائشہ ملک، اطہر من اللہ، سید حسن اظہر رضوی، شاہد وحید، عرفان سعادت خان اور نعیم اختر افغان فل کورٹ کا حصہ ہیں۔
آج کی سماعت میں الیکشن کمیشن کے وکیل سکندر بشیر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ’میں 4 قانونی نکات عدالت کے سامنے رکھوں گا، پارٹی سرٹیفکیٹس جمع کرانے کے وقت پی ٹی آئی کا کوئی تنظیمی ڈھانچہ نہیں تھا، الیکشن میں سرٹیفکیٹ گوہر علی خان کے دستخط سے جمع کرائے گئے، پی ٹی آئی نے اس وقت انٹرا پارٹی الیکشن قانون کے مطابق نہیں کرائے تھے، جب کہ فارم 66 جمع کراتے وقت پی ٹی آئی کا کوئی ڈھانچہ نہیں تھا‘۔

اس پر جسٹس جمال مندوخیل نے وکیل الیکشن کمیشن سے استفسار کیا کہ ’بتائیں غلطی کہاں اور کس نے کی؟‘ وکیل سکندر بشیر نے مؤقف اپنایا کہ ’کاغذات نامزدگی میں بلینک کا مطلب آزاد امیدوار ہے، پی ٹی آئی نے فارم 66 بائیس دسمبر اور پارٹی سے وابستگی سرٹیفیکٹ 13 جنوری کو جاری کیے، پی ٹی آئی کو پارٹی سے وابستگی سرٹیفیکٹ تو کاغذات نامزدگی کے ساتھ لگانے چاہیئے تھے‘۔
دوران سماعت جسٹس منیب اختر نے پوچھا کہ ’آپ کہہ رہے ہیں سرٹیفیکٹ غلط ہیں کیوں کہ تب تک چیئرمین تحریک انصاف کا انتخاب نہیں ہوا تھا؟‘، جس پر سکندر بشیر نے کہا کہ ’سرٹیفیکیٹ جمع کرواتے وقت جب چیئرمین تحریک انصاف منتخب نہیں ہوئے تو کاغذات نامزدگی درست نہیں، کاغذات نامزدگی میں حامد رضا نے سنی اتحاد کونسل سے وابستگی ظاہر کی، حامد رضا کو بطور چیئرمین سنی اتحاد کونسل اپنے آپ کو ٹکٹ جاری کرنا چاہیئے تھا‘۔
وکیل الیکشن کمیشن نے اپنے دلائل میں مزید کہا کہ ’کاغذات نامزدگی میں حامد رضا نے سنی اتحاد کونسل سے وابستگی ظاہر کی، حامد رضا نے 22 دسمبر کو کاغذات نامزدگی جمع کروائے اور خود کو سنی اتحاد کونسل کا امیدوار کہا، حامد رضا نے کاغذات نامزدگی میں بریکٹ میں لکھا کہ اتحاد تحریک انصاف سے ہے، حامد رضا نے پارٹی سے وابستگی 13 جنوری کو جمع کروائی‘۔
اس موقع پر جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ ’کیا گوہر خان موجود ہیں؟ گوہر آپ آ جائیں، گوہر صاحب پہلی سماعت پر پوچھا تھا کہ پارٹی سرٹیفکیٹ اور ڈیکلریشن جمع کرائے تو آپ نے ہاں میں جواب دیے تھے‘، اس پر بیرسٹر گوہر خان روسٹرم پر آئے اور عدالت کو بتایا کہ ’ہر امیدوار چار چار فارم جمع کرا سکتا ہے، ہم نے دو دو کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، الیکشن کمیشن نے آپ کو صرف ایک فارم کا ریکارڈ دیا ہے، آپ ای سی پی سے فارم 31 منگوا لیں‘۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر