پاکستان ٹک ٹاک کا چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کو خط، قوانین کی پاسداری کی یقین دہانی

پشاور(نیشنل ٹائمز) ٹک ٹاک نے پلیٹ فارم بند کے لیے دائر درخواست پر چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کو ٹک ٹاک کے ہیڈ آف پبلک پالیسی اینڈ گورنمنٹ ریلیشنز کا خط موصول ہواہے جس میں کہا گیا ہیکہ ٹک ٹاک پر مبینہ طورپر توہین آمیز مواد اپ لوڈ ہونیکی خبریں ہم تک پہنچیں جس پر ٹک ٹاک نے پی ٹی اے کو ایسا مواد ہٹانے کیلییخصوصی پورٹل دیا مگر پی ٹی اے نے توہین آمیز مواد رپورٹ نہیں کیا۔ ٹک ٹاک حکام کے خط میں کہا گیا ہے کہ خبریں آنے کے بعد ٹک ٹاک نیخود پی ٹی ایکو توہین آمیز مواد رپورٹ کرنیکی درخواست کی اور پورٹل پر رپورٹ شدہ توہین آمیز مواد کو ٹک ٹاک نے بلاک کیا ہے۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان میں توہین آمیز مواد سے متعلق ٹک ٹاک کی پالیسی سخت ہے اور ٹک ٹاک توہین آمیز مواد سے متعلق مقامی قوانین کی پاسداری کرتا ہے جب کہ ٹک ٹاک نے عدالتی کارروائی میں حصہ لینے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ پشاور ہائیکورٹ میں ٹک ٹاک بند کرنے کیلیے دائر درخواست پر اگلی سماعت 24 جولائی کو ہوگی۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر