پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں، اسد قیصر

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز )پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں ، عمر ایوب اس وقت تک پارٹی کے جنرل سیکریٹری ہیں، استعفی ابھی تک منظور نہیں ہوا۔ایک انٹرویو میں اسد قیصر نے کہا عمر ایوب کا استعفی ابھی تک منظور نہیں کیا گیا، بانی چیئرمین سے درخواست کی ہے عمر ایوب کا استعفی منظور نہ کیا جائے، عمر ایوب کی پارٹی کے لیے مشکل وقت میں بہت خدمات ہیں۔اسدقیصر نے کہا کہ عمر ایوب کا موقف ہے کہ وہ اپوزیشن لیڈر ہیں ان پر لوڈ زیادہ ہے، وہ چاہتے ہیں کہ پارلیمنٹ میں بہتر کارکردگی دکھائیں۔انھوں نے کہا کہ ایک بات واضح کردوں پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں ہے، پارٹی سے بغاوت اور اختلاف رائے میں فرق ہوتا ہے، کوئی فاروڈ بلاک نہیں، ہمارے ایک ہی لیڈر بانی پی ٹی آئی ہیں، سیاسی پارٹیوں میں اختلافات ہوتے رہتے ہیں کوئی پریشانی کی بات نہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پارٹیوں میں اختلاف اور گلے شکوے ہوتے ہیں تو دور بھی ہوجاتے ہیں، جنید اکبر کے کوئی گلے شکوے ہیں تو سنے جائیں گے اور حل کیے جائیں گے۔انھوں نے کہا کہ بانی جیل میں ہیں پارٹی کو چیلنجز ہیں اسے متحد رکھنا ہے، ملک کو مشکلات کا سامنا ہے، پی ٹی آئی کی ذمہ داری ہے کہ عوام کی آواز بنے۔اسد قیصر کا کہنا تھا کہ جو دوست پارٹی سے چلے گئے تھے ان سے متعلق بانی پی ٹی آئی خود فیصلہ کرینگے، بیان بازی نہیں ہونی چاہیے ملک مشکلات میں ہے۔ اسد قیصر نے کہا کہ ہمیں کردار ادا کرنا چاہیے، ملک میں اس وقت آئین و قانون معطل ہے، بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں، ہمیں بانی پی ٹی آئی کو جیل سے نکالنے کیلئیاقدامات کرنا چاہئیں۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر