کرکٹ ٹیم میں بابر اعظم اور شاہین آفریدی کے الگ الگ گروپ ہیں، رکن پنجاب اسمبلی کا دعوی

لاہور(نیشنل ٹائمز) پنجاب اسمبلی کے رکن سمیع اللہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کے الگ الگ گروپ بنے ہوئے ہیں۔ پنجاب اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سمیع اللہ خان کا کہنا تھا کہ ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ میں شکست کی وجہ پاکستانی کرکٹ ٹیم میں گروپنگ ہے، بابر اور شاہین کے الگ الگ گروپ ہیں، جنوبی افریقی کوچ نے صاف صاف کہہ دیا ہے کہ پاکستانی ٹیم میں گروپنگ ہو چکی ہے۔سمیع اللہ خان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں گروپ ایک دوسرے کے لڑکے پاکستان ٹیم سے نکلوانے کی سازش کرتے رہتے ہیں۔ کرکٹ ٹیم نے جو پرفارمنس دکھائی اسے دیکھتے ہوئے قوم کے ٹیکس کا پیسہ کیوں ان کی سکیورٹی پر خرچ کریں؟، ہم 40 سے 50 کروڑ روپے کرکٹ ٹیم پر کیوں خرچ کرتے ہیں؟ انھوں نے کہا کہ کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی اخراجات کا تخمینہ اربوں روپے بنتا ہے، جس طرح ٹیم نے پرفارمنس دکھائی ٹیکس کا پیسہ کیوں ان کی سکیورٹی پر خرچ کیا جائے۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر