معروف تاجر علی شیخانی کا کے الیکٹرک خریدنے کا اعلان

کراچی (آئی این پی) پاکستانی نژاد امریکی تاجر علی شیخانی نے کے الیکٹرک خریدنے کا اعلان کردیا ۔ سوشل میڈیا پر شیخانی گروپ کے سربراہ علی شیخانی نے اپنے تصدیق شدہ اکانٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا ہے۔ علی شیخانی نے کہا کہ گزشتہ 4 سے 5 دنوں میں کراچی کے انٹرنیٹ صارفین مجھے اور میری ٹیم کو مسلسل ٹیگ کر رہے ہیں۔علی شیخانی کا کہنا تھا کہ صارفین کا مطالبہ ہے کہ میں کے الیکٹرک خرید لوں۔ میں نے بات کی ہے کہ کیالیکٹرک فروخت ہو چکی یا نہیں، اگر نہیں بکی تو اسے خریدنے کا کیا طریقہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں بغیر کسی رشوت کے کے الیکٹرک خریدنے کے لیے تیار ہوں، اپنے کراچی کے عوام کے لیے میں کے الیکٹرک خرید لوں گا۔شیخانی گروپ کے سربراہ نے مزید کہا کہ اگر شیخانی گروپ کے الیکٹرک خرید لیتا ہے تو مجھے پیسہ بنانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ میرے پاس اللہ کا دیا ہوا سب کچھ ہے۔ میری کوشش صرف مڈل کلاس فیملیز کو ریلیف دینے کی کوشش ہوگی۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر