اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کے جواب میں پاکستانی پارلیمنٹ میں قرارداد لائی گئی تو تحریک انصاف اس کی شدید مخالفت کرے گی، عدت کیس معاملے پر نا انصافی ہوئی لوئر جوڈیشری کو ہم نے مضبوط کرنا ہے ،ہمیں شواہد پیش کرنے اور فیئرٹرائل کا موقع نہیں دیا گیا یہ بالکل ایک سیاسی انتقام والا فیک کیس تھا، اختلاف رائے پارٹیوں میں ہوتا ہے تحریک انصاف میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں۔ پارلیمنٹ ہائوس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی ایوان نمائندگان کے جواب میں پاکستانی پارلیمنٹ میں قرارداد لائی گئی تو تحریک انصاف اس کی شدید مخالفت کرے گی ۔تحریک انصاف کو کسی معاملے میں حکومت اعتماد میں نہیں لیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے قرارداد نہ دیکھی نہ ہی کسی حکومتی قرارداد کی حمایت کریں گے ،حکومت ہمیں اعتماد میں نہیں لیتی تو ہم کسی بھی قرارداد کو سپورٹ نہیں کریں گے ،چین سمیت عالمی مبصرین پاکستانی الیکشن کے حوالے سے کیا رپورٹ دی وہ بھی بتایا جائے جو الیکشن میں ہمیں لیول پلینگ فیلڈ نہیں ملی اس کے بارے میں کیا کہا گیا لوکل پاکستانی جو امریکی شہری ہیں انہوں نے ایوان نمائندگان میں قرارداد دی ہے ،وہاں پاکستانی رہ رہے ہیں وہ اپنے ملک کو دیکھتے ہیں اگر امریکن نمائندگان اس قرارداد کو ویلکم کرتے ہیں تو یہ ان کی مرضی ہے ،امریکہ میں سیپریشن آف پاور ہے جوڈیشری ان کی الگ ہے ایوان نمائندگان ان کے الگ ہیں، حکومت الگ ہے ، پاکستانی نژاد امریکن شہریوں نے اگر کوئی قرارداد دی ہے تو یہ پارٹی کنٹریبیوشن نہیں ان کا ذاتی معاملہ ہے۔انہوںنے کہا کہ عدت کیس معاملے پر نا انصافی ہوئی لوئر جوڈیشری کو ہم نے مضبوط کرنا ہے ،ہمیں شواہد پیش کرنے اور فیئرٹرائل کا موقع نہیں دیا گیا یہ بالکل ایک سیاسی انتقام والا فیک کیس تھا ،ہمارے ورکر چاہتے ہیں جلد از جلد بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہو ورکرز کو بتایا کہ رہائی کے لئے ہم قانونی جنگ لڑ رہے ہیں، اختلاف رائے پارٹیوں میں ہوتا ہے تحریک انصاف میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں۔
امریکی ایوان نمائندگان کے جواب میں قرارداد پارلیمنٹ میں لائی گئی تو پی ٹی آئی مخالفت کریگی، بیرسٹرگوہر



