اچھا ہو گا اگر پاکستان کیلئے پی ٹی آئی اور مولانا فضل الرحمان ایک ہو جائیں، محمود اچکزئی

اسلام آباد (پی این آئی)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور اپوزیشن الائنس تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود اچکزئی نے کہا ہے کہ اچھا ہو گا اگر پاکستان کیلئے پی ٹی آئی اور مولانا فضل الرحمان ایک ہو جائیں ، دنیا کے ہر جھگڑے کا حل مذاکرات میں ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا مذاکرات پر امید نہیں ، یقین ہے ،مولانا ، آصف زرداری ، نواز شریف اور پی ٹی آئی ملکر مسئلہ کا حل نکال سکتے ہیں۔مولانا ، آصف زرداری ، نواز شریف اور پی ٹی آئی لیڈروں کی سیاسی و سماجی حیثیت ہے ،سیاسی پارٹیاں چارٹر آف ڈیموکریسی کی طرح کا معاہدہ کریں ،پارلیمان کو طاقت کا سرچشمہ اور اس پر یقین کرنا ہو گا،75سال میں ہم پاکستانی قومیت بنانے میں ناکام رہے ہیں ،آصف زرداری نے اپنے اختیارات صوبوں کو دئیے تھے ،آصف زرداری پارلیمان کو لکھیں کہ سینیٹ اختیارات قومی اسمبلی کے برابر کردیں،معدنیات پر پہلا حق صوبے کا ہونا چاہیے ،سیاسی جماعتوں کی اکثریت آئین کے مطابق ملک کو چلانے پر متفق ہیں ،مولانا فضل الرحمان سے میٹنگ ہوئی تو چند لوگوں کی نیندیں ختم ہو گئیں،مولانا فضل الرحمان سیاسی گرو ہیں ،اچھا ہو گا اگر پاکستان کیلئے پی ٹی آئی اور مولانا فضل الرحمان ایک ہو جائیں ،نواز شریف وہ سیاستدان ہیں جس پر لوگ بھروسہ کرتے ہیں۔پاکستان کے یہ حالات اندرونی وجوہات کی وجہ سے ہیں،جو ایک دوسرے کا نام نہیں لیتیتھے وہ آج مذاکرات کی بات کر رہے ہیں ،وزیراعظم کی مذاکرات کی پیش کش بڑی پیشروفت ہے۔تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل بیٹھ کر ملکی مسائل کے حل کا کہا تھا ،صدر مملکت آصف زرداری ان مسائل کا حل نکال سکتے ہیں ،کوئی غلطی کرتا ہے تو اس کیلئے ادارے موجود ہیں ،کل مولانافضل الرحمان اور پی ٹی آئی کی بات چیت پر خوشی ہوئی۔



  تازہ ترین   
صدرِ مملکت اور وزیرِاعظم کی ملاقات، ملکی صورتحال اور خطے کے امور پر مشاورت
حکومت کی کفایت شعاری مہم میں 13 جون 2026ء تک توسیع
بنوں پولیس چوکی حملہ: افغان ناظم الامور دفترخارجہ طلب، احتجاجی مراسلہ دیا گیا
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی، بلوچستان سے خودکش بمبار خاتون گرفتار
صدر ٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کیلئے امریکی منصوبے پر ایران کا جواب مسترد کردیا
ایران نے یورینیم افزودگی عارضی طور پر روکنے پر آمادگی ظاہر کر دی: امریکی اخبار
غیر معقول امریکی مطالبات قبول نہیں، ضرورت پڑنے پر بھرپور جواب دینگے: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
ہمارا مسودہ ٹرمپ کو خوش کرنے کیلئے نہیں، ایران کا امریکہ کو دوٹوک جواب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر