دوران عدت نکاح کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی اپیلیں مسترد

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) عدت میں نکاح کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلیں مسترد کر دی گئیں۔

ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا سزا نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر پہلے سے فیصلہ سنایا۔ اس موقع پر اڈیالہ جیل کے باہر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے اور جیل کی جانب جانیوالے تمام راستوں کو بند کر دیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو عدت میں نکاح سے متعلق کیس میں 3 فروری 2024 کو 7، 7 برس قیدر کی سزا ہوئی تھی جسے انہوں نے چیلنج کیا تھا۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی نےسزا معطلی کے لیے متفرق درخواستیں دائرکی تھیں۔ ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے عدت میں نکاح کیس کا فیصلہ 25 جون کو محفوظ کیا تھا۔

اب عدت میں نکاح کیس میں سزاکےخلاف مرکزی اپیلوں پر سماعت 2 جولائی کو ہو گی۔ یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی صرف عدت میں نکاح کیس میں سزا کے باعث اڈیالہ جیل میں قید ہیں، عمران خان توشہ خانہ اور سائفر مقدمات میں پہلے ہی بری ہو چکے ہیں جبکہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور ہو چکی ہے۔ اس کے علاوہ لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد میں درج 9 مئی کے کیسز میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ضمانت پر ہیں۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر