پی ٹی آئی نہیں چاہتی کوئی معنی خیز بات چیت ہو، خواجہ آصف

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نہیں چاہتی کوئی معنی خیز بات چیت ہو، بار بار یہ کہتے ہیں سیاسی قوت سے نہیں جی ایچ کیو سے بات کرینگے۔ ایک انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ یہ بات نہیں ہونی چاہیے کہ بانی پی ٹی آئی آج رہا ہوں گے تو کل ہم پکڑلیں گے، رانا ثنا ء اللہ کی بات پر کچھ کہنے کے بجائے وزیراعظم نے جو بات کی اس پر زور دوں گا، اگر کوئی گرفتاری کسی جرم میں ہونی ہے تو وہ علیحدہ بات ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ جو چیزیں عدالتو ں میں چل رہی ہیں ان کی رہائی عدالتوں نے کرنی ہے ہم نے نہیں، پی ٹی آئی کی صفوں میں ہر بندہ نئی زبان بول رہا ہوتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایوان میں گالم گلوچ کے باعث تنائو کا ماحول چل رہا ہے، ایوان کے ماحول کی وجہ سے خطرے کی گھنٹیاں بج سکتی ہیں کہ سارا کچھ لپیٹ نہ دیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ یہ کل تک امریکا کو ایبسیلوٹلی ناٹ کہتے تھے آج جشن منارہے ہیں، پی ٹی آئی کبھی امریکا کے خلاف بولتی ہے کبھی حق میں۔جب تک معاشی استحکام نہیں آئے گا سیاسی استحکام نہیں آئے گا، یہ چاہتے ہیں پاکستان میں معاشی استحکام نہ آئے، سوچا جائے کون چاہتا ہے چین پاکستان کے راستے گرم پانیوں تک نہ پہنچے۔خواجہ آصف نے کہا کہ ہماری حکومت آئی تو پہلا وار انھوں نے آئی ایم ایف کو خط لکھ کر کیا تاکہ معاشی استحکام نہ آئے، یہ لوگ چین سے ہمارے معاہدوں کو روکنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان میں جو دہشتگردی ہورہی ہے اس کا ایک مقصد کہ پاکستان مستحکم نہ ہوسکے، کون لوگ ہیں جو نہیں چاہتے کہ چین براستہ پاکستان گرم پانیوں تک نہ پہنچے ، پاکستانی معیشت کو غیرمستحکم کرنے کی کوشش ہورہی، سیاسی اور معاشی استحکام ایک دوسرے سے جڑے ہیں۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر