افغانستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل کی مختصر ترین اننگز کھیلنے والی ٹیم بن گئی

ٹرینیڈاڈ (نیشنل ٹائنمز)جنوبی افریقا کے خلاف افغانستان کی ٹیمٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں مختصر ترین اننگز کھیلنے والی ٹیم بن گئی ہے۔امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا کیخلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان کی ٹیم 11.5اوورز میں 56رنز بنا کر آل آئوٹ ہوئی۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں مختصر اننگز کھیلنے والی ٹیموں میں شامل ہونے کے باوجود افغان ٹیم اس لسٹ میں سرفہرست نہیں ہے۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے مختصر اننگز کھیلنے والی ٹیموں میں نیدرلینڈز کی ٹیم سرفہرست ہے۔نیدرلینڈز کی ٹیم 2021کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سری لنکا کیخلاف صرف 60گیندوں پر آل آئوٹ ہوئی تھی،2021ہی کے ورلڈ کپ میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم افغانستان کیخلاف 62گیندوں کی مختصر اننگز کھیل کر آل آئوٹ ہوئی،مختصر ترین اننگز کی فہرست میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2014میں نیدرلینڈز کی ٹیم کی سری لنکا ہی کیخلاف صرف 63گیندوں کی اننگز بھی شامل ہے۔اس فہرست میں تازہ ترین اضافہ افغانستان نے جنوبی افریقا کیخلاف 71گیندوں کی مختصر اننگز کیساتھ کیا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر