اقوام متحدہ کی بچوں سے متعلق رپورٹ جاری، فلسطین اور مقبوضہ کشمیر نظر انداز کرنے پر پاکستان کی جانب سے کڑی تنقید

نیویارک (نیشنل ٹائمز )پاکستان نے اقوام متحدہ کی بچوں سے متعلق جاری رپورٹ میں فلسطین اور مقبوضہ کشمیر میں بچوں کی حالت زار کو نظر انداز کرنے پر کڑی تنقید کی ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی بچوں سے متعلق جاری رپورٹ میں 32 ہزار 990 تصدیق شدہ سنگین خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ اس رپورٹ میں فلسطین اور مقبوضہ کشمیر میں بچوں کی حالت زار کو نظر انداز کرنے پر سخت تنقید کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ فلسطین اور مقبوضہ کشمیر میں بچوں کی حالت زار کو نظر انداز کرتی ہے۔ غزہ میں 14 ہزار بچوں کے قتل کے باوجود اسرائیل کو رپورٹ میں شامل کرنے کیلیے دبا ڈالنا پڑا۔ منیر اکرم نے تین سالہ کشمیری لڑکے اور 18 ماہ کی بچی حبا کی مثالیں دیتے ہوئے کہا کہ اگست 2019 میں بھارت کے یکطرفہ اقدامات کے بعد انسانی بحران مزید بگڑ گیا۔پاکستانی مندوب نے مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گن کے فائر سے زخمی بچوں کی حالت زار کو اجاگر کیا اور کہا کہ پاکستان مسلح تنازعات میں بچوں کی صورتحال سے نمٹنے کیلیے ایس آر ایس جی مینڈیٹ کی حمایت کرتا ہے اور بچوں کے حقوق کے کنونشن کے احکام پرعملدرآمد کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر