امریکا میں لابنگ کیلئے کروڑوں ڈالر سے فرم ہائر کرکے قرارداد منظورکروائی گئی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء حنیف عباسی نے کہا ہے کہ امریکا میں لابنگ کیلئے کروڑوں ڈالر سے فرم ہائر کرکے قرارداد منظورکروائی گئی،پچھلے دنوں میچ کے دوران کروڑوں ڈالرسے جہاز اور بسیں ہائر کرکے پاک فوج کے خلاف تشہیر کی گئی، کسی کو یہودی لابی کا ایجنٹ کہنا معمولی بات نہیں، لیکن میں ثابت کروں گا۔
انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں انارکی اور لاء اینڈ آرڈر کی جو صورتحال پیدا کی جارہی ہے، اور اس کو پروان چڑھایا جارہا ہے، ملک میں پختونخون کارڈ، زبان اور فرقہ واریت کا کارڈ فیل ہوگیا ۔ آج وزیراعظم نے جو گفتگو کی ہے، اپوزیشن جس طرح کی زبان استعمال کرتی اور گفتگو کرتی ہے ، ریاستی اداروں کے خلاف جس طرح کی گفتگو کی جاتی ہے، کیا پاکستان کی 76سالہ تاریخ میں کسی سیاسی جماعت کے رہنماء نے ایسی گفتگو کی ؟میرے لیڈر نے کسی آرمی چیف کو غدار، میر جعفر میر صادق نہیں کہا، پھر یہ بھی نہیں کہا کہ دنیا میرے خلاف سازش کررہی ہے، یہ کاغذ کا ٹکڑا، ہم امریکی غلامی کو نہیں مانتے پھر سیدھے جا کر ان کے سامنے لیٹ جاتے ہیں۔

کروڑوں ڈالر کی لابنگ کیلئے فرم ہائر کرکے قرارداد منظورکروائی گئی، کسی کو یہودی لابی کا ایجنٹ کہنا معموی بات نہیں، مولانا فضل الرحمان کو میں نے پروگرام میں ہی کہہ دیا تھا کہ اگر یہودی ایجنٹ کہا ہے تو قائم رہیں کیونکہ یہ کہنا معمولی بات نہیں ، میں ثابت کرکے دیتا ہوں،جس ایوان میں امریکی کانگریس کی قرارداد منظور کی گئی، اسی ایوان میں غزہ پر حملے کیلئے اسرائیل کے حق میں زیادہ تعداد میں قرارداد منظور کی گئی۔
وہاں لابنگ فرم ہائر کی جاتی ہیں، پچھلے دنوں جب میچ کے دوران جہاز ہائر کیا گیا تو کروڑوں ڈالر دیئے گئے، بسو ں پر پاک فوج کے خلاف جس طرح تشہیر کی گئی۔ وہاں پر پی ٹی آئی کا جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سجاد برکی ، ڈاکٹر آصف جو قادیانی فرقے سے تعلق رکھتا ہے وہ اور لوگوں نے مل کر کروڑوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی ۔ جب آئی ایم ایف کے سامنے کھڑے ہوئے اور مظاہرے کئے وہ بھی ٹھیک تھا؟ پاکستان ایک ایسے خطے میں موجود ہے جس کی اہمیت ہے، جب بھی ٹیک آف کرنے لگتا ہے تو صیہونی طاقتیں کھڑی ہوجاتی ہیں۔



  تازہ ترین   
صدرِ مملکت اور وزیرِاعظم کی ملاقات، ملکی صورتحال اور خطے کے امور پر مشاورت
حکومت کی کفایت شعاری مہم میں 13 جون 2026ء تک توسیع
بنوں پولیس چوکی حملہ: افغان ناظم الامور دفترخارجہ طلب، احتجاجی مراسلہ دیا گیا
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی، بلوچستان سے خودکش بمبار خاتون گرفتار
صدر ٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کیلئے امریکی منصوبے پر ایران کا جواب مسترد کردیا
ایران نے یورینیم افزودگی عارضی طور پر روکنے پر آمادگی ظاہر کر دی: امریکی اخبار
غیر معقول امریکی مطالبات قبول نہیں، ضرورت پڑنے پر بھرپور جواب دینگے: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
ہمارا مسودہ ٹرمپ کو خوش کرنے کیلئے نہیں، ایران کا امریکہ کو دوٹوک جواب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر