پشاور میں محرم الحرام کے پیش نظر ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ

پشاور (نیشنل ٹائمز )خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں محرم الحرام کے پیش نظر ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔ تفصیل مطابق پشاور میں محرم الحرام میں امن و امان کا قیام یقینی بنانے کے لیے ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے جس کا ڈپٹی کمشنر پشاور نے حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔دفعہ 144 کے نفاذ کے دوران شہر میں گاڑیوں اور دکانوں کے سیاہ شیشوں، ہوائی فائرنگ اور اسلحے کی نمائش پر پابندی ہو گی۔اسی طرح غیر مجاز افراد کی جانب سے گاڑیوں پر پولیس لائٹس کے استعمال کے ساتھ ساتھ غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور خود ساختہ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں پر بھی پابندی عائد ہو گی۔دفعہ 144 کے نفاذ کے دوران شہر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری بھی بند ہوگی اور خلاف ورزی کی صورت میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر