اسلام آباد (آئی این پی ) پی ٹی آئی کے رہنما زلفی بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان میں صورتحال تبدیل ہونے والی ہے۔ امریکی ایوان نمائندگان سے متعلق قرارداد کی منظوری پرردعمل دیتے ہوئے اپنے بیان میں زلفی بخاری نے کہا کہ پاکستان کی صورتحال پر بین الاقوامی خاموشی ٹوٹنے کے قریب ہے۔ دریں اثناء زلفی بخاری کے بیان پراپنے ردعمل میں پیپلز پارٹی کے رہنما رضا ہارون نے سوال کیا کہ آپ کا لیڈر پاکستان میں امریکی مداخلت کے خلاف نہیں تھا؟ رضا ہارون نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے تو عدم اعتماد کے ووٹ کو رجیم چینج کی امریکی سازش قراردیا تھا، تو کیا بانی پی ٹی آئی بطور وزیراعظم اور اس کے بعد امریکی سازش کا جھوٹ بول رہے تھے۔
پاکستان میں صورتحال تبدیل ہونے والی ہے،عالمی خاموشی ٹوٹنے کے قریب ہے، زلفی بخاری



