اسلام آباد (آئی این پی) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان تحریک انصاف میں اختلافات اور استعفوں کا معاملہ حل کروادیا اور کہا ہے کہ جذبات کی بجائے افہام تفہیم سے معاملات کو حل کیا جائے ۔تفصیل کے مطابق شہریار آفریدی کی جانب سے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفے کے اعلان کے بعد پی ٹی آئی کے مزید 27 ارکان کی جانب سے استعفوں کا معاملہ سامنے آنے کے بعد مولانا فضل الرحما ن نے مداخلت کرکے معاملہ حل کروادیا ۔ قومی اسمبلی اپوزیشن لابی میں مولانا فضل الرحمن اور محمود اچکزئی کی پی ٹی آئی ممبران سے ملاقات کی ، ملاقات میں اسد قیصر سمیت محمود خان اچکزئی بھی موجود تھے۔ مولانا فضل الرحمن نے معاملات افہام و تفہیم کے ساتھ آگے بڑھانے کا کہا، سبربراہ جمعیت علما اسلام نے کہا کہ جذبات کی بجائے افہام تفہیم سے معاملات کو حل کیا جائے، مولانا فضل الرحمن اور محمود خان اچکزئی کی مداخلت کے بعد شہریار آفریدی نے معاملات بہتر کرنے کا کہا ، شہریار آفریدی نے وقتی طور پر استعفی سے پیچھے ہٹنے کا فیصلہ کیا، پی ٹی آئی سینئر قیادت کی اراکین سے بانی کی رہائی تک اختلاف پر خاموشی کی استدعا بھی کی۔
مولانا فضل الرحمان کی انٹری، پی ٹی آئی میں اختلافات اور استعفوں کا معاملہ حل کروادیا



