عدت کیس کے علاوہ تمام کیسز میں بانی پی ٹی آئی ضمانت پر ہیں، شعیب شاہین

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین نے کہا ہے کہ عدت کیس کے علاوہ تمام کیسز میں بانی پی ٹی آئی ضمانت پر ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب شاہین نے کہا کہ سابق چیئرمین تحریک انصاف تمام کیسز میں ضمانت پر ہیں ، ان پر صرف عدت کیس چل رہا ہے یہ کیس ختم ہوتے ہی وہ رہا ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قانون اور آئین کے مطابق جس کاجو حق ہے وہ ضرور ملنا چاہئے، اس وقت ملک میں سب سے بڑا مسئلہ معاش ہے، گندم سکینڈ ل آیا،نیب کوپتہ چلا نہ کسی تحقیقاتی ایجنسی نے کچھ کیا، کسانوں کے 800ارب روپے ڈوب گئے ، پنجاب کے کسانوں کے پاس نئی فضل کیلئے پیسے نہیں ۔ دبئی لیکس آئی، کیا کسی ایک بندے کو نوٹس ہوا؟۔شعیب شاہین نے کہا کہ الیکشن کے بعد میرے خلاف دہشتگردی کی 7ایف آئی آر درج ہوئی ہیں، ہم نے کہا جو کچھ کرنا ہے پارلیمان میں ان کیمرہ بریفنگ دیں۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر