حکومت بجٹ عوام دوست سمجھتی ہے مگر ملک کا کباڑہ ہو گیا، فضل الرحمان

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز ) سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت عوام دوست بجٹ سمجھتی ہے مگر ملک کا کباڑہ ہوگیا۔ پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اقلیت حکومت کر رہی ہے، پیپلز پارٹی حکومت کا حصہ نہیں ہے، حکومت سمجھتی ہے عوام دوست بجٹ ہے مگر ملک کا کباڑہ ہوگیا ہے۔ بعدازاں قومی اسمبلی اجلاس میں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اس بجٹ میں سب سے زیادہ توجہ ٹیکس لگانے پر دی گئی، میں اپنے لوگوں کا موقف دینا چاہتا ہوں، تمام دعووں کے باوجود معاشی طور پر ملک کہاں کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر میں ایوان میں لیٹ آیا ہوں تو میں مانتا ہوں، اگر آپ کہتے ہیں رولز سے ہٹ کر مجھے اجازت دی ہے تو میں واک آوٹ کرتا ہوں، اس پر سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ مولانا صاحب! آپ کو اجازت دی ہے آپ بات کریں۔ مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ عوام آپ کو ٹیکس نہیں دیں گے کیونکہ عوام کو آپ پر اعتماد نہیں ہے، عوام کو پتہ ہے کہ ان کے پیسے آئی ایم ایف کو دیئے جائیں گے، برصغیر کا باسی فرنگی کو بھی ٹیکس نہیں دیتا تھا۔ دریں اثنا وزیر اعظم مولانا فضل الرحمان کو ایوان میں دیکھ کر اپنی نشست سے اٹھ گئے، شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کی نشست پہ جا کر ان سے ملاقات کی، مولانا فضل الرحمان سے معانقہ کے بعد وزیر اعظم اگلی صف میں بیٹھے ۔ دوسری جانب وزیر اعظم نے اپوزیشن ارکان علی محمد خان، اسد قیصر اور عمر ایوب خان سی بھی مصافحہ کیا۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر