عمران خان ناکام ہوئے تو پاکستانی عوام ہار جائیں گے، فواد چودھری

لاہور (نیشنل ٹائمز ) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کامیاب نہ ہو ئے تو پاکستان کے عوام ہار جائیں گے۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ میں عمر سرفراز چیمہ ، ڈاکٹر یاسمین راشد اور اعجاز چودھری سے اظہار یکجہتی کے لیے آیا ہوں۔ صحافی نے سوال کیا کہ کیا فواد چودھری کو پی ٹی آئی میں وہ جگہ ملے گی جو پہلے تھی؟ جس پر انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے ہم گئے ہی نہیں آنے کا کیا سوال ہے، عہدے اہم نہیں ہیں بانی پی ٹی آئی کی کامیابی ہر صورت ضروری ہے،بانی پی ٹی آئی کامیاب نہ ہوئے تو پاکستان کے لوگ ہار جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہماری لیڈرشپ کی 14 ماہ سے ضمانتوں کی درخواست پر سماعت نہیں ہو رہی، میں سمجھتا ہوں یہ زیادتی کی بات ہے، ٹرائل کے بغیر لوگوں کو جیل میں رکھنا کیا مذاق ہے۔ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ آج 85 فیصد امریکی ایوان نمائندگان نے پاکستان کے الیکشن کے نتائج کو مسترد کیا ہے، امریکی ایوان نمائندگان نے کہا ہے اس کی تفتیش ہونی چاہیے۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ یورپی یونین، انگلینڈ، یو کے اور امریکہ کسی رہنما نے بھی شہباز شریف کو مبارکباد نہیں دی، ان سب کو پتا ہے یہ دھاندلی سے آگے آئے ہیں، پاکستان خارجہ پالیسی میں تنہا اور اکیلا کھڑا ہے، امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد سے واضح ہے کہ اس سے پاکستان کے مسائل بڑھیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں پاکستان کو پالیسی ریویو کی ضرورت ہے، اپوزیشن کے ساتھ بیٹھ کر الیکشن کا آڈٹ کرانا ہو گا، میں وزیر تو 2011 میں بھی رہ چکا ہوں۔



  تازہ ترین   
صدرِ مملکت اور وزیرِاعظم کی ملاقات، ملکی صورتحال اور خطے کے امور پر مشاورت
حکومت کی کفایت شعاری مہم میں 13 جون 2026ء تک توسیع
بنوں پولیس چوکی حملہ: افغان ناظم الامور دفترخارجہ طلب، احتجاجی مراسلہ دیا گیا
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی، بلوچستان سے خودکش بمبار خاتون گرفتار
صدر ٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کیلئے امریکی منصوبے پر ایران کا جواب مسترد کردیا
ایران نے یورینیم افزودگی عارضی طور پر روکنے پر آمادگی ظاہر کر دی: امریکی اخبار
غیر معقول امریکی مطالبات قبول نہیں، ضرورت پڑنے پر بھرپور جواب دینگے: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
ہمارا مسودہ ٹرمپ کو خوش کرنے کیلئے نہیں، ایران کا امریکہ کو دوٹوک جواب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر