گورنر خیبر پختونخوا کی رہائش گاہ بھی پیسکو کی نا دہندگا ہ نکلی

ڈی آئی خان(نیشنل ٹائمز)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی رہائش گاہ بھی پیسکو نادہندگان کی فہرست میں شامل ہے ۔میڈیاپورٹ کے مطابق وفاق اور صوبائی حکومت کے نادہندگان کے خلاف مشترکہ آپریشن پر پیسکو اور ضلعی انتظامیہ تذبذب کا شکار ہے، 7 ماہ سے بقایا جات کی مد میں اب تک 21 لاکھ 46 ہزار 3 سو 4 روپے بقایا جات موجود ہیں۔گزشتہ سال پیسکو نے بقایا جات کی مد میں فیصل کریم کنڈی کی رہائشگاہ پر لگے ٹرانسفارمر سے بجلی منقطع کر دی تھی جس کے بعد فیصل کریم کنڈی کی جانب سے ساڑھے پانچ لاکھ روپے جمع کرائے گئے تھے۔واضح رہے کہ فیصل کنڈی کی رہائشگاہ کا بل ان کی والدہ فریدہ بیگم زوجہ فضل کریم کے نام ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر