ایم کیو ایم رہنما زاہد ملک نے وزیراعظم اور آرمی چیف سے آپریشن عزم استحکام کی مخالفت کرنیوالی سیاسی جماعتوں کا نوٹس لینے کی درخواست کر دی

کراچی(نیشنل ٹائمز) ایم کیوایم کے مرکزی رہنمابین الصوبائی تنظیمی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج زاہد ملک نے کہا ہے کہ جو سیاسی و مذہبی جماعتیں آپریشن عزم استحکام کی مخالفت کر رہی ہیں درحقیقت وہ ملک کو غیر مستحکم کرنے کے ایجنڈے پر گامزن ہیں۔انہوں نے کہاکہ آپریشن عزم استحکام کی مخالفت کا مطلب دہشت گردی منظور کو پروان چڑھنا اور شہدا کی قربانیوں سے غداری کرنا مطلوب ہے ۔زاہد ملک نے اسلام آباد میں پارٹی ورکروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی تین سیاسی جماعتوں کی جانب سے آپریشن عزم استحکام کی مخالفانہ موقف سے پاکستان مخالف قوتوں اور دہشت گردوں کے لیے یہ ایک ڈھال بن گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسا لگ رہا ہے جیسے آپریشن عزم استحکام کی مخالفت کرنے والی تینوں سیاسی جماعتوں کو عوام، شہداءاور معیشت کی کوٸی پرواہ نہیں بلکہ یہ تینوں سیاسی جماعتیں صرف اپنے سیاسی مفادات کو سب سے زیادہ عزیز رکھے ہوئےہیں ۔زاہد ملک نے کہا کہ آپریشن عزم استحکام کے اعلان سے دہشت گرد اور ان کے حامی عدم استحکام کا شکار ہوگئے ہیں۔ انہوں نے اے پی ایس کے شہید ہونے والے معصوم بچوں کے والدین اور دہشت گردی سے لڑتے ہوئے شہید ہونےو الوں کے اہل خانہ سے بھی یہ درخواست کی ہے کہ دہشت گردوں کو سیاسی پناہ دینے والوں کے بیانات کا نوٹس لیا جانا چاہیے اور اگر یہ جماعتیں اپنے موقف میں تبدیلی نہیں لاتیں تو ان کے خلاف ملک گیر احتجاج بھی کیا جائے۔ زاہد ملک نے وزیراعظم میاں شہباز شریف اور افواج پاکستان کے سربراہ جنرل عاصم منیر سے بھی اس سنگین مسئلے پر اپنا آئینی کردار ادا کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ ریاست پاکستان سے مستقل طور پر ملک دشمن عناصر اور معصوم عوام کو دہشت گردی کا شانہ بنانے والی قوتوں کی حمایت کرنے والے عناصر کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر