کسی کے ساتھ ڈیل کریں گے نہ کسی کو ڈھیل دیں گے، اسد قیصر

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)سنی اتحاد کونسل کے مرکزی رہنما سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ کسی کے ساتھ ڈیل نہیں کریں گے ۔نہ کسی کو ڈھیل دیں گے۔اپوزیشن الائنس بن گیا ہے۔تمام فیصلے مشاورت سے ہوں گے۔اس حکومت کو اپ جانا ہوگا۔حکومت اگر عمران خان رہا کر دے تو مثبت انداز میں مذاکرات اگے چل سکتے ہیں پارلیمنٹ کے اندر اور باہر لانگ مارچ بھی ہوگا احتجاجی دھرنا بھی ہوگا۔ظلم کرنے والوں کا محاسبہ بھی ہوگا۔پارلیمنٹ ہاوس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں سب سے مقدم پاکستان کا مفاد عزیز ہے۔عمران خان اگر مذاکرات کر رہے ہیں تو صرف اس لیے تیار ہوئے ہیں کہ پاکستان کے سالمیت کو خطرہ نہ ہو،انہوں نے کہا کہ اپوزیشن الائنس بن چکا ہے مشاورت کا عمل جاری ہے،حکمران اتحاد میں شامل اتحادی جماعتیں بھی ہم سے رابطے میں ہیں ،ایک مضبوط اپوزیشن گرینڈ الائنس بن رہا ہے انہوں نے کہا کہ جس دن احتجاجی تحریک یا دھرنا شروع ہوگا وہ حکومت کے خاتمے تک جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن میں ہم سے بلا چھین لیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود ہم دو تہائی سے زیادہ اکثریت لے کر پارلیمنٹ میں پہنچے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ انتخابی عمل کے بعد ہمارے نتائج کو تبدیل کیا گیا ہے۔مگر ہم مایوس نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن مشترکہ طور پہ جدوجہد کر رہی ہے اور حکمت عملی کے ساتھ اگے بڑھ رہی ہے انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خواہ کے اندر اگر اپریشن ہوا تو اس کے انتہائی منفی اثرات ہوں گے۔ماضی میں بھی جو اپریشن ہوئے ہیں وہ امریکہ اور یورپی طاقتوں کے حکم پر کیے گئے تھے۔ہمارے حکمرانوں بالخصوص قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس سے سبق حاصل کرنا چاہیے۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر