حکومت ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گی، شہبازشریف

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ 3 سال میں پولیو کے خاتمے کے لیے مالی معاونت میں اضافہ ہوا ہے جبکہ وفاقی حکومت، صوبائی حکومتوں کی ساتھ مل کر ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، بل گیٹس کی انسانیت کے لیے خدمات لائق تحسین ہیں ۔تفصیل کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پولیو کے خاتمے کے لیے قومی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں میلنڈا اینڈ گیٹس فانڈیشن کے چیئرمین بل گیٹس نے بھی شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ بل گیٹس کی انسانیت کے لیے خدمات لائق تحسین ، حکومت ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔انہوں نے کہا پاکستان میں پولیوخاتمے،بنیادی صحت، بچوں کی بہترنشوونما میں گیٹس فانڈیشن کی خدمات قابل ستائش ہیں۔ پاکستان کے عوام اور حکومت کی طرف سے آپ کو خوش آمدید کہتا ہوں، ریاض میں سربراہ اجلاس کے موقع پر آپ سے ملاقات میں مفید بات چیت ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں گزشتہ 3 سال میں پولیو کے خاتمے کے لیے مالی معاونت میں اضافہ ہوا، گزشتہ 2 سال میں انسداد پولیو کے لیے مالی معاونت کا 30 فیصد گیٹس فانڈیشن کا ہے ۔پولیو خاتمے کے لیے سعودی عرب نے آئندہ 5 سال میں پچاس کروڑڈالرکی یقین دہانی کرائی ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ سرحدی نقل وحمل کے باعث بھی پولیووائرس پاکستان آیا، ہم نے اس مسئلے سے موثراندازمیں نمٹنا ہے، وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کے ساتھ ملکر ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے، اپنے بچوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے ہم نے ملک کو پولیو سے پاک کرنا ہے۔ ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بل گیٹس نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ انسداد پولیو اور صحت کے دیگر شعبوں میں کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں، جبکہ پاکستان میں ڈیجیٹلائزیشن کا منصوبہ ہماری ترجیح ہے۔ پوری تندہی سے آئندہ 6 ماہ میں کام کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا، پاکستان کے ساتھ انسداد پولیواورصحت کے دیگرشعبوں میں کام کرنے کیلیے پرعزم ہیں ۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر