سردار تنویر الیاس کا 19 جولائی کو راولا کوٹ میں جلسے کا اعلان

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر و سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس خان نے 19 جولائی کو راولاکوٹ میں جلسہ عام کرنے کا اعلان کردیا ۔ اپنے ایک بیان میں سردار تنویر الیاس کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ سال سے اکیلا اپوزیشن کررہا ہوں، انٹری پوائنٹس کی بندش کی حمایت نہیں کرتا، 19 جولائی کو راولاکوٹ میں ہونے والا جلسہ آزاد کشمیر کی 76 سالہ تاریخ میں ماضی میں نہ کسی نے ایسا جلسہ دیکھا ہو گا اور نہ کیا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان ہیں اور رہیں گے اور جو آزاد ہوگا وہ بھی پاکستان کا حصہ ہوگا، جس آزاد خطہ کی فضاں میں ہم آزادی سے سانس لے رہے ہیں یہ ہمارے آبا اجداد کی قربانیوں کا نتیجہ ہے،آزاد کشمیر کے تمام اضلاع کے لوگوں نے تحریک آزادی کشمیر میں قربانیاں دی ہیں مگر پونچھ کا یہ طرہ امتیاز ہے کہ اس نے ہمیشہ لیڈ کیا، ملکوں اور ریاستوں کے ساتھ محبت آٹے، بجلی اور چینی کی وجہ سے نہیں ہوتی حکومتوں کے ساتھ اختلاف ہوتے ہیں ریاست کے ساتھ اختلافات نہیں ہوسکتے نہ ہی اختلافات کیے جاسکتے ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر