صدرمملکت نے ہائی کورٹ کے تین ججوں کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی منظوری دیدی، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)و زارت قانون و انصاف نے لاہور ہائی کورٹ کے دو ججوں سمیت تین ججوں کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔وزارت قانون سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے آئین پاکستان کے آرٹیکل 177 کی شق (1) میں دیے گئے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے تین ججوں کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ان ججوں میں سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس عقیل احمد عباسی، لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور لاہور ہائی کورٹ کے ہی جسٹس شاہد بلال حسن شامل ہیں۔اس کے علاوہ صدر مملکت نے لاہور ہائی کورٹ کے سینئر پیونی جج جسٹس شجاعت علی خان کو لاہور ہائی کورٹ کا قائم مقام چیف جسٹس مقرر کردیا ہے۔جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی جانب سے چیف جسٹس ہائی کورٹ کے تقرر تک شجاعت علی خان یہ ذمے داریاں انجام دیتے رہیں گے۔ججز کی تقرری کا اطلاق ان کی حلف کی تاریخ سے ہو گا۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر