چینی انجینئرز نے سکھر بیراج کے گیٹ پر کام شروع کر دیا

سکھر (نیشنل ٹائمز ) چینی انجینئرز نے سکھر بیراج کے گیٹ نمبر 44 کی مرمت کا کام شروع کر دیا۔ وزیر آب پاشی سندھ جام خان شورو کے مطابق بیراج کے گیٹ نمبر 47 سے متعلق ایس او پیز تیار کر لیے گئے ہیں، سکھر بیراج کے گیٹ نمبر 44 کی مرمت کا کام بھی شروع ہو گیا ہے، اس گیٹ پر چینی انجینئرز کام کر رہے ہیں۔ جام خان شورو نے بتایا کہ بیراج پر کیمپ قائم کیا گیا ہے، اور مرمت کے سلسلے میں ان کی پوری ٹیم، انجینئرز اور دیگر ماہرین دن رات کام کر رہے ہیں، کوشش ہے کہ جلد بیراج کو آپریشنل کر کے کینالز کو پانی فراہم کیا جائے۔ وزیر آب پاشی سندھ کا کہنا ہے کہ حکام کو بیراج کی بندش سے زراعت کو ہونے والے نقصان کا اندازہ ہے، بیراج کے گیٹس کو پہنچے نقصان کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنا دی گئی ہے، جو 5 روز میں رپورٹ پیش کرے گی، بیراج کا کام مکمل ہونے تک تحقیقاتی رپورٹ بھی سامنے آ جائے گی۔ جام خان شورو نے بتایا کہ سکھر بیراج کے گیٹ کی تبدیلی کا کام حادثے سے پہلے شروع کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ پاکستان کے سب سے قدیم سکھر بیراج کا پچاس ٹن وزنی گیٹ نمبر 47 پانی کے پریشر سے جمعرات کی رات اچانک ٹوٹ کر پانی میں گر گیا تھا، جس کے باعث بیراج کے گیٹ نمبر 44 کو شدید نقصان پہنچا۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر