پنجاب اسمبلی میں آپریشن عزم استحکام کی حمایت میں قرارداد جمع

لاہور (نیشنل ٹائمز ) پنجاب اسمبلی میں آپریشن عزم استحکام کی حمایت میں قرارداد جمع کرا دی گئی۔ قرارداد مسلم لیگ(ن)کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ قرار داد متن میں کہا گیا کہ یہ ایوان وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے آپریشن عزم استحکام کی منظوری کو خوش آئند قرار دیتا ہے اور آپریشن عزم استحکام کی مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتا ہے۔ متن کے مطابق یہ ایوان آپریشن عزم استحکام کی کامیابی کیلئے دعاگو ہے، ایوان افواج پاکستان، پولیس اور سکیورٹی اداروں کو بھی مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتا ہے، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے وفاق اور صوبائی حکومتوں کو متحد اور یک نکاتی ایجنڈے پر متفق ہونا چاہیے۔ قرار داد متن میں کہا گیا کہ دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے قوم افواج پاکستان اور سکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر حقیقی معنوں میں عملدرآمد یقینی بنایا جائے، پرامن پاکستان خوشحال پاکستان کا ضامن ہے۔
خبرنمبر05…… 24جون2024ئ……



  تازہ ترین   
صدرِ مملکت اور وزیرِاعظم کی ملاقات، ملکی صورتحال اور خطے کے امور پر مشاورت
حکومت کی کفایت شعاری مہم میں 13 جون 2026ء تک توسیع
بنوں پولیس چوکی حملہ: افغان ناظم الامور دفترخارجہ طلب، احتجاجی مراسلہ دیا گیا
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی، بلوچستان سے خودکش بمبار خاتون گرفتار
صدر ٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کیلئے امریکی منصوبے پر ایران کا جواب مسترد کردیا
ایران نے یورینیم افزودگی عارضی طور پر روکنے پر آمادگی ظاہر کر دی: امریکی اخبار
غیر معقول امریکی مطالبات قبول نہیں، ضرورت پڑنے پر بھرپور جواب دینگے: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
ہمارا مسودہ ٹرمپ کو خوش کرنے کیلئے نہیں، ایران کا امریکہ کو دوٹوک جواب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر