چیف جسٹس ایک ہفتے کیلئے وی وی آئی پیز اور سیاسی مقدمات کو ایک طرف رکھ دیں‘ حافظ طاہر اشرفی

=لاہور(نیشنل ٹائمز) چیئرمین علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ چیف جسٹس ایک ہفتے کیلئے وی وی آئی پیز اور سیاسی مقدمات کو ایک طرف رکھ دیں۔یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ توہین مذہب اور توہین ناموس رسالت کے مقدمات کے فیصلے کیے جائیں، آپریشن انتہا پسندی، عدم برداشت اور بڑھتے ہوئے تشدد کے خلاف ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ طے کرے کہ 3 ماہ میں ٹرائل ہوگا، کیسوں کا فیصلہ دیں، گناہ گار کو سزا ہو، بے گناہ گھر جائے۔حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ خود ہی منصف اور خود ہی مدعی بننے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے، مدین واقعے پر ریاست اور عدلیہ کو سوچنا چاہیے، یہ واقعات پاکستان اور اسلام کے نام پر دھبہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں گرمی اور ضابطے کو تسلیم نہ کرنے کی وجہ سے اموات ہوئیں، حجاج سے گزارش کی تھی کہ ضابطے اور قوانین پر عمل کیا جائے۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر