مجھے گرفتار کرکے کہا گیا بلاول کی پارٹی جوائن کریں گی یا مریم نواز کی، شاندانہ گلزار کا دعوی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)سنی اتحاد کونسل کی رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار نے دعوی کیا ہے کہ جب انہیں گرفتار کیا گیا تو سوال پوچھا گیا کہ بلاول بھٹو کی پارٹی جوائن کریں گی یا مریم نواز کی۔شاندانہ گلزار نے قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایوان قابل احترام ہے، طیبہ راجہ کو بالوں سے گھسیٹا گیا، میں ہمیشہ حق کے لئے لڑتی ہوں۔شاندانہ گلزار نے کہا کہ یہ بجٹ عوام کو برباد کرنے کے لئے ہے، مالداروں کے ہسپتال لندن میں ہیں، یہاں کے غریب عوام کیا کریں گے؟ کہا جاتا ہے ووٹ کو عزت دو، ووٹ کی دھجیاں اڑا دی گئی ہیں، اس ملک پر دو پارٹیوں کا راج رہا ہے، یہ بجٹ عوام کو برباد کرنے کے لئے ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے ہوتے ہوئے کے پی میں دہشت گرد نہیں تھے، اب کے پی میں دہشت گرد آگئے، جمہوریت بہترین انتقام ہے، دو سال میں پاکستان سے 15 لاکھ پڑھے لکھے بچے بچیاں چلے گئے ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر