اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی خصوصی کاوش سے سیو غزہ مہم کے شرکا نے اسلام آباد میں 41 روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی سربراہی میں سیو غزہ مہم کے عہدیداران نے وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی۔محسن نقوی نے کہا کہ فلسطین کے لئے ہر پاکستانی کے دل میں وہی بات ہے جو آپ کے دل میں ہے، ہمیں ان کے کسی مطالبے پر اعتراض نہیں ہے، پاکستان اس ضمن میں پہلے ہی بھر پور کردار ادا کر رہا ہے جبکہ ہم ان کی سفارشات پر بھی عملدرآمد کریں گے۔انہوں نے کہا کہ دھرنے کے دوران ایک ناخوشگوار واقعہ میں جاں بحق ہونے والے شرکا کے لئے دعا گو ہیں، جاں بحق ہونے والے افراد کو انصاف ضرور ملے گا۔سیکرٹری داخلہ خرم علی آغا، چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن اور ڈی آئی جی آپریشنر علی رضا بھی ملاقات میں شریک تھے۔
سیو غزہ مہم کے شرکا کا اسلام آباد میں جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان



